Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 54 سال بعد براہ راست تجارتی رابطہ بحال ہو گیا ہے ۔ جسکے بعد نہ صرف مال بردار بحری جہاز کراچی سے چتاگانگ بنرگاہ پہنچا بلکہ سرکاری سطح پر بھی باقائدہ تجارت کا آغاز ہو گیا ہے ۔ اب پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول بنگلہ دیش درآمد کیا جا رہاہے ۔جسکے لئے حال ہی میں بنگلہ دیش کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فوڈ نے پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی بنگلہ دیش کو برآمدات مالی سال 24 میں 660.74 ملین ڈالر اور بنگلہ دیش سے پاکستان کی

 درآمدات 56.55 ملین ڈالر رہیں۔ پاکستان سے بنگلہ دیش کو بنے ہوئے سوتی کپڑے، سوتی دھاگے، پھل، کیمیکل، سیمنٹ، چمڑا برآمد کیا جاتا ہے۔  بنگلہ دیش سے پاکستان میں جوٹ، ادویات، اور کاغذ بورڈ، چائے، تمباکو اور پلاسٹک درآمد کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2017 سے سنہ 2022 تک بنگلہ دیش سے پاکستان درآمدات میں تقریباً 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔  بنگلہ دیش سے پاکستان کو ایکسپورٹس سنہ 2017 میں 67.7 ملین ڈالر تھیں ۔ جبکہ سنہ 2022 میں یہ بڑھ کر 74 ملین ڈالر ہو چکی تھیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے لیے پاکستانی ایکسپورٹ سالانہ پانچ فیصد کے تناسب سے بڑھی ہے۔ پاکستان کی سال 2022 میں ایکسپورٹ 838.67 ملین ڈالر تھی۔ جو سنہ 2017 میں  646 ملین ڈالر تھی ۔ اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ تجارت  براستہ سری لنکا یا دبئی ہو رہی تھی۔ جسمیں عام طور پر بیس سے 30 دن لگتے تھے، اور اشیا کی قیمت میں کئی گناہ اضافہ ہوجاتا تھا۔

براہ راست تجارت کے آغاز سے یہ مدت کم ہو کر دس روز تک رہ گئی ہے ۔ براہ راست تجارت اور سفری لاگت کم ہونے سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی ۔ بلکہ اشیاء کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گے جو تجارت کے حجم میں اضافے کا بھی سبب بنے گی ۔

دونوں ممالک کے درمیان کئی  دہائی سے براہ راست سمندری تجارت بند تھی ۔ سال 2018 سے فضائی رابطے بھی منقطع ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان سمندری تجارت  کی بحالی کے بعد براہ راست فلائیٹ کی بحالی کا بھی امکان ہے ۔ تاہم اسکے لیے کسی ٹائم لائن کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts