چین نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی10جی براڈبینڈ کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9 ہزار 934 میگابائٹس فی سیکنڈ اور اپ لوڈ اسپیڈ ایک ہزار 8 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔
یہ نیا نظام موجودہ فائبر آپٹک نیٹ ورکس کے مقابلے میں ڈیٹا کی منتقلی کی رفتار،استعداد اور کارکردگی کو غیر معمولی حد تک بڑھا دے گا۔ٹین جی براڈبینڈ سروس انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ کی نئی راہیں کھولے گی، جس سے الٹرا ایچ ڈی 8کے ویڈیو اسٹریمنگ، ورچوئل اور آگمنٹڈ ریئلٹی کے جدید تجربات، اسمارٹ گھروں اور انٹرنیٹ آف تھنگز کا ہموار استعمال ممکن ہوگا۔
10جی انٹرنیٹ کی اسپیڈ اتنی ہے کہ تقریباً 20 جی بی کی فل لینتھ فور کے مووی صرف بیس سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔ ماہرین کے مطابق چین کا یہ اقدام نہ صرف ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے بلکہ اس کے اثرات صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر اہم شعبوں پر بھی مرتب ہوں گے۔
اس منصوبے کو چین کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی یونی کوم اور ٹیکنالوجی جائینٹ ہواوے کے اشتراک سے صوبہ ہیبائی کی سونن کاؤنٹی میں متعارف کروایا گیا۔چین کی ٹیلی کام کمپنیوں نے اس سروس کو بڑے شہروں بیجنگ، شنگھائی اور گوانگژو میں ابتدائی طور پر متعارف کرایا ہے جبکہ اگلے چند برسوں میں اسے ملک بھر میں پھیلانے کا منصوبہ ہے۔