ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ نے خواتین کے لیے مفت پنک ای وی اسکوٹی اسکیم کا آغاز کر دیا۔سندھ بھر کی خواتین سے درخواستیں طلب کرلیں۔
خواهشمند خواتین اپنی رخواست ویب سائٹ
smta.sindh.gov.pk
پر جمع کروا سکتی ہیں۔
شرائط کے مطابق درخواست دہندہ کا سندھ کا مستقل رہائشی ، طالبہ یا ملازمت پیشہ ہونا ضروری ہے درخواست دہندہ کے پاس موٹرسائیکل یا کار کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ہونا چاہیے۔
فری ای اسکوٹی حاصل کرنے والی خواتین کم از کم 7 سال تک نہ اسکوٹی کو فروخت کریں گی اور نہ کرائے پر دے سکیں گی ۔ قرعہ اندازی میں کامیاب خواتین کو روڈ سیفٹی کے لیے اسکل ٹیسٹ دینا ہو گا۔
حکام کے مطابق وہ خواتین جنہیں موٹر سائیکل چلانا نہیں آتی انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کی لیڈی انسٹرکٹر بائیک چلانا سکھائیں گی ، تاہم انہیں بھی موٹر سائیکل چلانے کا لائیسنس حاصل کرنا لازمی ہو گا ۔
منصوبے کے تحت ہر ماہ میڈیا کے سامنے شفاف طریقے سے قراندازی کے زریعے خواتین میں ای بائیک تقسیم کی جائے گی ۔ قرعہ اندازی کےعمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔
سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کے اس منصوبے کا مقصد صوبے کی خواتین کو بااختیار بنانا اور اُن کی ذاتی نقل و حرکت کو بہتر بنانا ہے ۔