Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مویشی منڈی کا منفرد "ٹوکن سسٹم” کیا ہے ؟

کراچی  میں نادرن بائی پاس کی مویشی منڈی میں اب قربانی کے جانوروں کی خریداری اور رقم کی لین دین ہو گی شفاف اور محفوظ طریقے سے کیونکہ منڈی انتظامیہ نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ٹوکن سسٹم متعارف کرادیا ہے ۔

منڈی انتظامیہ کے مطابق اس نئے نظام کے تحت مویشی منڈی میں آنے والے ہر بیوپاری اور اسکے مویشی کی تصویروں پر مشتمل ڈیٹا تیار کیا جا ئے گا اور ہر جانور کے بدلے بیوپاری کو ایک منفرد ٹوکن فراہم کیا جائے گا۔ بیوپاری مویشی کی فروخت کے وقت وہ ٹوکن خریدار کو فراہم کرے گا ، جسے دکھانے کے بعد ہی کسی بھی جانور کو منڈی سے باہر لے جانے کی اجازت ہو گی ۔

صرف یہی نہیں بلکہ خریداری کے بعد گھر پہنچنے پرجانور میں کسی قسم کا نقص نظر آنے اورجانور کی بکنگ یا ایڈوانس رقم کی ادائیگی کے بعد جانور کی حصول میں ممکنہ تنازعے کی صورت میں بھی اس ٹوکن کی بنیاد پر انتظامیہ خریدار کی ہر ممکن مدد کرے گا ۔

ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی میں یوں تو ہر سال ہی بیوپاریوں اور خریداروں کو مختلف سہولیات فراہم کی جاتی ہیں مگر انتظامیہ کے مطابق یہ سہولت پورے ملک کی کسی اور منڈی میں دستیاب نہیں جسکے تحت خریدار اطمینان اور تحفظ کے احساس کے ساتھ سنت ابراہمی کی ادائیگی کے لئے جانوروں کی خرید اری کر سکیں گے ۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts