کراچی میں حالیہ بڑہتے ہوئے حادثات کے بعد سندھ پولیس نے ٹریفک قوانین کی پابندی بلخصوص موٹرسائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی سختی شروع کر دی ہے ، اس لئے ضروری ہو گیا ہےکہ آپ فوری طورپر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں تاکہ سڑک پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔ اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سئیکل چلانے پر جیل کی ہوا نہ کھانی پڑجائے ۔
پرمننٹ لائسنس کے حصول کےلئے آپ کے پاس پہلے لرننگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے جسکا حصول ڈرائیونگ لائسنس ڈپارٹمنٹ نے نہایت آسان بنا دیا ہے آپ کسی بھی برانچ میں جاکر اسے باآسانی بنوا سکتے ہیں جبکہ موبائل وینز بھی وقتا فوقتا شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ لرننگ لائسنس کے 42 روز بعد آپ پرمننٹ لائسنس کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔
پہلی مرتبہ پکا لائسنس حاصل کرنے کے لئے اپنے
اوریجنل قومی شناختی کارڈ اور لرننگ لائسنس کے ہمراہ
کسی بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ جائیں،
متعلقہ کمرے میں پہنچ کر ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں
باری آنے پر سب سے پہلے آپ کے ڈیٹا کا اندراج ہو گا
ایک بار اندراج کئے گئے ڈیٹا کو غور سے دیکھ کر تصدیق کرلیں
کہ تما م کوائف درست ہیں یا نہیں
اسکےبعد آپ کو پیمنٹ سلپ فراہم کی جائے گی
متعلقہ کاونٹرپر فیس ادا کریں
اگلے مرحلے میں آپکی تصویر کھینچی جائے گی جسکے بعد
میڈیکل یا آنکھوں کا ٹیسٹ ہوگا
اب اصل مرحلہ یعنی تحریری ٹیسٹ کا ہے
یہ ٹیسٹ اردو ، سندھی اور انگریزی تینوں زبان میں دے سکتے ہیں
اس میں روڈ سینس اور قوانین کے علاوہ ٹریفک
نشانات اور علامات سے متعلق سوالات پوچھے جاتے ہیں
یہ مرحلہ روڈ سینس اور ٹریفک سائنز کی شناخت رکھنے
والوں کے لئے نہایت ہی آسان ہو تا ہے
لیکن اگر آپ ان معاملات سےنا واقف ہیں تو بہتر ہے
کہ پہلےتیاری کر لیں ورنہ مشکل ہوسکتی ہے
تحریری امتحان پاس کرنے کی صورت میں آپ کو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے
بھیج دیا جائے گا اور یہ بھی ایک سادہ سا ٹیسٹ ہے
اس ٹیسٹ کو پاس کرنے کےبعد آپ کو ایک بار رسمی طور پر
احاطےمیں ہی موجود ڈی ایس پی آفس جانا ہو گا جنکی تصدیق کے
بعد آپ کو لائسنس کی حتمی رسید فرہم کر دی جائے گی
اور آپ کا ڈرائیونگ لائسنس بذریعہ کوریئر آپ کے گھر پہنچ جائےگا
موٹر سائیکل کی لرننگ لائسنس فیس 50 روپے جبکہ کار کی 100 روپے ہے
پہلی بار پرمننٹ یعنی پکا لائسنس بنوانے کی پانچ سال کے لئے فیس
موٹر سائیکل کے لئے 660 روپے ، کار 1260 جبکہ
کار موٹر سائیکل دونوں کےلئے 1860 روپے ادا کرنے ہونگے
اس فیس کے علاوہ کچھ فکس چارجز بھی ہیں جو سب کو یکساں ادا کرنے ہوتے ہیں اس میں
لیمینیشن فیس 250
نادرا فیس 65 روپے
میڈیکل فیس 100 روپے
کوریئر فیس کراچی کے لئے 38 روپےاور بیرون کراچی کے لئے 55 روپے ادا کرنے ہونگے
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید یعنی رینیو کرانے کےلئے اب آپ کو
کہیں جانے کی ضرورت نہین آپ گھر بیٹھے ہی
ڈرائیونگ لائسنس ڈپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ
https://dls.gos.pk/
پر یہ کام باآسانی کر سکتے ہیں