Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یو اے ای کا 5 سالہ سیاحتی ویزا اب پاکستانیوں کیلئے دستیاب، ویزا کیسے ملے گا؟

متحادہ عرب امارات میں سیاحت کاروبار یا رشتہ داروں سے ملنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر ہے  کہ اب انکے لئے بھی یو اے ای کا پانچ سالہ ملٹی پل ویزہ دستیاب ہے ۔

 

متحدہ عرب امارات نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کچھ سال قبل متعارف کرایا تھا، یو اے ای کے امیگریشن حکام کے مطابق یہ ویزا ان افراد کے لیےخاص طور پر مفید ہے جنہیں ماضی میں ویزا مسائل کا سامنا رہا ہے۔

 

حکام کا کہنا کے کہ یہ ویزا 5 سال کے لیے کارآمد ہے اوردرخواست گزار کو بغیر کسی گارنٹر یا میزبان کے متحدہ عرب امارات میں بار بار داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ قوائد کےمطابق سیاح کو ہر وزٹ پر 90 دن تک قیام کی اجازت ہوگی جسے مزید 90 دن کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے تاہم، ایک سال میں مجموعی قیام 180 دن سے زیادہ قیام نہیں ہونا چاہیے۔

 

یو اے ای امیگریشن حکام نے مطابق ویزے کے لیے چند دستاویزات کی ضرورت ہوگی جسمیں

  1. کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ
  2. حالیہ رنگین تصویر
  3. ریٹرن ٹکٹ
  4. قیام کا ثبوت یعنی ہوٹل بکنگ یا رہائشی پتا
  5. بینک اسٹیٹمنٹ جس میں گزشتہ 6 ماہ میں کم از کم 4 ہزار امریکی ڈالرز یا اس کے مساوی رقم ہو۔

اورمتحدہ عرب امارات میں قابل قبول ہیلتھ انشورنس

 

 یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ درخواست کا عمل آسان ہے جسکی منظوری 48 گھنٹوں کے اندر متوقع ہوتی ہے۔ ویزے کے لیے درخواستیں آن لائن یا منظور شدہ ویزا سینٹرز کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ ویزا پاکستانیوں کے لیے خاص طور پر بہترین آپشن ہے جو خاندان سے ملاقات، کاروباری مواقع کی تلاش یا طویل چھٹیوں کے لیے متحدہ عرب امارات آنا چاہتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts