Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

12 روز تک جاری رہنے والا تاریخ کا بد ترین ٹریفک جام

ٹریفک جام کا نام سنتے ہی ذہن میں کراچی، لاہور یا اسلام آباد کی کسی مصروف سڑک کا منظر آتا ہے، جہاں روزانہ شہری گھنٹوں پھنسے رہتے ہیں. لیکن تصور کریں کہ اگر کوئی ٹریفک جام 12 دن تک چلے؟ جی ہاں! ایسا ایک ناقابلِ یقین واقعہ چین میں پیش آیا جو آج بھی دنیا کے سب سے بد ترین اورطویل ٹریفک جام کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔

یہ ٹریفک جام چین کے صوبے ہیبئی میں  14 اگست سے 26 اگست 2010 تک جاری رہا، جب چائنا نیشنل ہائی وے 110 اور اس سے منسلک روٹ جی 6 بد ترین ٹریفک جام کی زد میں آیا, اور اسکی وجہ بھی کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ انسانی غلطی تھی۔

سڑک کی مرمت کا کام جاری تھا اسی دوران ہائی وے پر اچانک بڑی تعداد میں ٹرکوں کے داخلے سے ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ، کچھ گاڑیاں خراب ہو گئیں اور بدقسمتی سے، کسی نے بروقت ٹریفک کو موڑنے یا منظم کرنے کا بندوبست نہ کیا اور اسکا نتیجہ یہ نکلا کہ 100 کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی ۔ ایسی لائن جس میں پھنسے افراد روزانہ بمشکل 1 کلومیٹر آگے ہی بڑھ پاتے تھے۔

صورتحال خراب ہوئی  تو لوگوں نے سڑک کنارے عارضی دکانیں اور اسٹالز لگا لیے ۔ پانی، کھانے پینے کی اشیاء، سگریٹ، اور حتیٰ کہ موبائل چارجنگ تک کی سہولیات مہنگے داموں فراہم کی جانے لگی۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن لوگوں کو شدید ذہنی، جسمانی اور مالی پریشانی کا سامنا ضرور کرنا پڑا۔ ساتھ ہی یہ سبق بھی ملا کہ شہری منصوبہ بندی اورروڈ انفراسٹرکچر کا بروقت جائزہ لینا کتنا ضروری ہے کیونکہ ایک معمولی سے غفلت لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو عارضی طور پر روک سکتی ہے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts