Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی

Global markets crash

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہو گئی ۔کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہی دن میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 8 ہزار 687 پوائینٹس کی مندی دیکھی گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھا گیا کاروبار کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای پنڈریڈ انڈیکس 6287   کی کمی کے بعد  ایک لاکھ 12ہزار 504 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا جسکے بعد ایک گھنٹے کے لئے ٹریڈنگ روک دی گئی

تاہم مارکیٹ دوبارہ کھلنے کے بعد بھی مندی کا سلسلہ نہ رک سکا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 8687 پوائینٹس کی تاریخی کمی دیکھی گئی بعد ازاں آخری گھنٹے میں مارکیٹ نے4800 سے ذائد پوائینٹس کی ریکوری کی اور اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 3882 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوئینٹس پر بند ہو ئی

سابق ڈائریکٹر اسٹاک ایکسچینج ظفر موتی والا کے مطابق شدید مندی اور شیئرز کی قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کو دو ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے دوسری جانب ایشیا ،  یورپ اور امریکہ کی مارکیٹوں میں بھی شدید مندی کے باعث  اربوں ڈالر کا نقصان ہو گیا ۔جیو نیوز کے مطابق ٹیرف کے باعث امریکی اسٹاک ایکسچینج میں صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے، جبکہ آج ایشیائی مارکیٹ میں بھی شدید مندی دیکھی گئی،

جاپان کا نکئی انڈیکس 9 فیصد نیچے آیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 8 فیصد گراوٹ ہوئی۔آسٹریلین اسٹاک مارکیٹ میں 160 ارب ڈالرز کا خسارہ ہوا سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کے 500 ارب ریال ڈوب گئے۔ قطر،کویت، مسقط اور بحرین کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts