Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اجرک پرنٹ والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا حصول ، گھر بیٹے کیسے اپلائی کریں

کیا آ پ نے گاڑی کے جدید اور خصوصی فیچرز سے آراستہ اجرک پرنٹ والی نئی نمبر پلیٹ حاصل کر لی اگر ایجنٹ کو اضافی رقم دینے یا لمبی لائنیوں میں لگنے کی ہمت نہیں تو آپ گھر بیٹھے اپنی گاڑی کی نئی نمبر پلیٹ  کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں

اجرک پرنٹ والی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹ کے لئےآپ سندھ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ

https://excise.gos.pk/

پر بغیر کسی پریشانی کے اپلائی کر سکتے ہیں

ویب سائیٹ پر آنے کے بعد اسکرول کرکے تھورا نیچے آئیں یہاں کوئیک آن لائن ٹیکس پیمنٹ کا آپشن نظر آئے گا, اس پر کلک کریں

ایک نئی ونڈو اوپن ہو جائے گی یہاں موجود خانے میں اپنا فون نمبر اور گاڑی کا رجسٹریشن نمبر لکھیں اسکے بعد کیپچے میں لکھے ہو ئے الفاظ یا نمبر  نیچے خانے میں درج کریں اور پھر وہیکل ڈیٹیل کو پریس کریں.

اگلی ونڈو میں آپکی گاڑی کی تمام تر تفصیلات سامنے آجائیں گے, یہاں تفصیلات  کے نیچے دو آپشن موجود ہیں, ٹیکس پیمنٹ اور نمبر پلیٹ, آپ نے نمبر پلیٹ کے آپشن پر چیک لگانا ہے اوراسکے بعد نیچے برانچ کے آپشن میں اپنا شہر سلیکٹ کریں اور پھر کیلکولیٹ اماونٹ پر کلک کریں ۔

 

، نئی ونڈو اوپن ہو گی جس میں پیمنٹ کی تفصیلات لکھی ہوں گی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹ کی فیس 2450 روپے ہےاسکے علاوہ آپ کو سروس چارجز کی مد میں 75 روپے ادا کرنے ہونگے اگر آپ ادئیگی کی رسید بذریعہ کوریئر گھر منگونا چاہتے ہیں

، تو اسکا آپشن بھی یہاں موجود ہےاسکو سلیکٹ کرتے ہیں تو یہاں ایڈریس درج کرنے کا آپشن آجائے گا اور اسکے لئے آپکو کوریئر فیس بھی ادا کرنی ہو گیلیکن  اضافی رقم ادا کرکے چالان گھر منگوانے کے بجائے آپ یہیں موجود چلان پرنٹ کے آپشن پر جاکر

۔رنٹ آوٹ بھی نکال سکتے ہیں

 

اب یہاں نیچے موجود جنریٹ پی ایس آئی ڈی کو  کلک کریں تو اگلی ونڈو کھل جائے گی جہاں پی ایس آئی ڈی کی تفصیلات جس میں پی ایس آئی ڈی نمبر ، کل رقم جو ادا کرنی ہے اور پی ایس آئی کی ایکسپائری ڈیٹ لکھی ہو گی۔ پی ایس آئی ڈی ایک اہم نمبر ہے ، جسے آپ کسی جگہ نوٹ کر کےبھی رکھ لیں اسی پی ایس آئی ڈی کے زریعے آپ نئی نمبر پلیٹ کے  لئے ادائیگی بھی کریں گے۔

فیس کی ادائیگی کےلئے اسی ونڈو میں کئی آپشن موجود ہیں، آپ اے ٹی ایم کے زریعے بھی رقم ادا کر سکتے ہیں، کسی بینک کےموبائل ایپ کے زریعے اور جیز کیس یا ایزی پیسہ کا زریعے بھی

جیز کش یا ایزی پیسہ سے ادائیگی کےلئے آپ گورنمنٹ فیس کے آپشن پر جائیں ، یہاں سندھ وہیکل ٹوکن فیس کو سلیکٹ کریں یہاں اب پی ایس آئی ڈی درج کرنےکا آپشن آجائے گا اسے درج کریں ، اب نیکسٹ کا آپشن پریس کریں گے تو ساری تفصیلات سامنے ، آجائے گی یہان سے پیمنٹ کرنے کی صورت میں آپ کو موبا ئل نمبر پرایک ایس ایم ایس آجائے گا جسمیں ایک لنک ہو گا، اس لنک کو کلک کریں گے تو انوائس اوپن ہو جائے گی اسے سیو کر لیں اور پرنٹ کر کے اپنے پاس رکھ لیں تاکہ نمبر پلیٹ حاصل ہونے تک ضرورت پڑنے پر پولیس یا ایکسائیز اہلکاروں کو دکھا سکیں

اب اگلا مرحلہ یعنی کیسے معلوم ہوگا کہ آپکا نمبر پلیٹ وصول کرنے کےلئے تیار ہے یا نہیں تو یہ اسکے لئے آپ کو ایک ایک بار پھر سندھ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ

https://excise.gos.pk/

پر جانا ہو گا اوروہی پراسس دہرانا ہو گا یعنی کوئیک آن لائن ٹیکس کوکلک کریں ،اپنا فون نمبر، گاڑی کا نمبر اور کیپچے میں دیے گئے الفاظ لکھیں اور وہیکل ڈیٹل پریس کریں تو گاڑی کی تفصیلات آجائیں گی

یہاں دوبارہ نمبر پلیٹ کا آپشن کلک کریں اور کیکولیٹ اماونٹ کو کلک کریں تو پیج پر ہی اوپر میسج آجائے گا کہ آپکے نمبر پلیٹ کی تیاری پراسس میں ہے یا وصول کرنے کےلئے تیار ہے، اگر تیار ہے تو گاڑی کے کاغذات کے ہمراہ ایکسائیز آفسجاکر آپ اپنا نمبر پلیٹ وصول کرسکتے ہیں ۔

نئی نمبر پلیٹ کے لئے گاڑی کا ٹیکس مکمل ادا ہونا چاہیے۔ اگر تیکس اپ ٹو ڈیٹ نہیں ہے تو آپ نئی نمبر پلیٹ کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے گاڑی کی تفصیلات والے آپشن میں آپکو ٹیکس سےمتعلق معلومات بھی مل جائیںگی۔ اگر ٹیکس ادا نہیں کیا تو پہلے ٹیکس ادا کریں اور اسکے بعد نئی نمبر پلیٹ کے لئے اپلائی کریں۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts