Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کرپٹو کرنسی کیا ہے

پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام کے بعد ملک میں کرپٹو کرنسی کا مستقبل روشن نظر آنے لگا .دنیا بھرمیں لاکھوں لوگوں کو راتوں رات دولت بنانے والی کرپٹو کرنسی کو پاکستان میں بھی قانونی حیثیت ملنے کے امکانات روشن ہو گئے.

 

حکومت نے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ’پاکستان کرپٹو کونسل‘ قائم کردیا ہے یہ کونسل کرپٹو کرنسی کو اپنانے کے لیے مؤثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

کرپٹوکرنسی ایک ڈیجیٹل یا ورچوئل کرنسی ہے .جو کسی مرکزی بینک یا حکومت کے ماتحت نہیں ہوتی، بلکہ ایک غیر مرکزی نیٹ ورک پر چلتی ہے۔ ساتوشی ناکا موٹو کو کرپٹو کرنسی کا بانی مانا جاتاہے جس نے 2009 میں پہلا بٹ کوائن نیٹ ورک لانچ کیا .کرپٹوکرنسی کی سب سے مشہور مثال بٹ کوائن ہے، لیکن اس کے علاوہ ہزاروں دیگر کرپٹوکرنسیاں بھی ہیں ۔

 

کرپٹوکرنسی بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ہوتی ہے، جسکے بنیادی طور پر چار کردار  ہوتے ہیں پہلے وہ دو افراد جو آپس میں لین دین کررہے ہیں تیسرا ہوتا ہے مائنر جسے مائننگ مشین بھی کہتے ہیں اور چوتھا نوڈ یعنی وہ ہارڈ ڈرائیو یا سرور جہاں ساری ٹرانزکشنز کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ کرپٹوکرنسی مائیننگ کے زریعے بنائی جاتی ہیں جس میں کمپیوٹرز مشکل ریاضیاتی مسائل حل کرکے نئے بٹ کوائن یا دیگر کرپٹوکرنسیز بناتے ہیں۔ اس عمل میں کمپیوٹرز اپنی پروسیسنگ پاور کا استعمال کرتے ہیں اور بلاک چین نیٹ ورک کی سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

 

کرپٹوکرنسی کی لین دین ایک پیر-ٹو-پیر نیٹ ورک کے ذریعے ہوتی ہے، جہاں دو افراد یا ادارے براہ راست ایک دوسرے کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں۔ یہ لین دین بلاک چین پر محفوظ کیا جاتا ہے، جہاں اسے کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts