امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی آرڈینینس کے تحت انگریزی کو ملک کے سرکاری زبان کا درجہ دے دیا گیا، یہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے جب کسی زبان کو سرکاری درجہ ملا ہے
کیا امریکہ کی کوئی سرکاری زبان تھی؟
امریکہ کی ڈھائی سو سالہ تاریخ میں کبھی بھی کوئی سرکاری زبان نہیں رہی۔ اگرچہ انگریزی سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جانے والی زبان ہے، لیکن وفاقی سطح پر اسے کبھی بھی سرکاری زبان کا درجہ نہیں دیا گیا۔ البتہ 32 ریاستوں نے انگریزی کو اپنی سرکاری زبان تسلیم کیا ہے۔
امریکہ میں کتنی زبانیں بولی جاتی ہیں؟
یو ایس سینسز بیورو کے مطابق، امریکہ میں تقریباً 350 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں درج ذیل ہیں:
- انگریزی – سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان
- ہسپانوی (Spanish) – دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان
- چینی (Chinese)
- ویتنامی (Vietnamese)
- عربی (Arabic)
انگریزی کو سرکاری زبان بنا نے کے اثرات
- جو لوگ انگریزی نہیں بولتے، انہیں سرکاری خدمات تک رسائی میں دشواری ہو سکتی تھی۔
- اگر حکومت لینگویج سروسز کے لیے فنڈز بند کر دیتی، تو بہت سے لوگوں کو دفتری کام، صحت کی سہولیات اور دیگر خدمات میں مشکلات پیش آ سکتی تھیں۔
- کچھ کا خیال ہے کہ ایک مشترکہ زبان سے قومی یکجہتی بڑھے گی، جبکہ دوسروں کا ماننا ہے کہ یہ مختلف زبانیں بولنے والی کمیونٹیز کے لیے نقصان دہ ہوگا۔