حکومت سندھ کے تعاون سے پاکستان بلخصوص سندھ کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں فنی و تکنیکی تعلیم کی فراہمی کا پروگرام سندھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام متعارف کرادیا
ایس ایس ڈی پی ایک جامعہ پروگرام جو سندھ کے ہر نوجوان کو تکنیکی اور فنی تعلیم کے زریعے اپنے ہنر کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔اس پروگرام کا مقصد ہے کہ سندھ کا ہر نوجوان اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکے اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکے۔
سندھ حکومت کے تعاون سے اس پروگرام کے تحت سائیبر سیکیورٹی ، آئی ٹی ، اکاونٹنگ سمت مختلف شعبوں میں چالیس سے ذائد کورس کرائے جارہے ہیں یہ کورسز جدید صنعتوں کے تقاضوں کے مطابق تیار کئے گئے ہیں۔ چاہے آپ شہر میں رہتے ہوں یا دیہات میں اس پرگروم میں ہر وہ نوجوان رجسٹریشن کرا سکتا ہے جو
سندھ کا رہائیش ہو اور کم از کم 50 فیصد نمبروں کے ساتھ میٹرک پاس کیا ہوا ہے
پنجاب، خیبر پختون خواہ، بلوچستان ، آزاد جمو و کشمیر اور گلگت بلتستان
کے نوجوان بھی اس پروگرام کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
اپلائی کرنے کے لئے ایس ایس ڈی پی کی ویب سائیٹ
پر جائیں اور اپلائی سیکشن کو کلک کریں
دوسرے مرحلے میں نیو رجسٹریشن کے آپشن کو کلک کریں اور ایڈمیشن فارم جمع کریں
تیسرے اسٹیپ میں اپنی پاکستانی شہریت کی تصدیق کے لیئے
ڈومیسائل ، میٹرک ، انٹر کا سرٹیفیکیٹ یا کوئی یوٹیلیٹی بل اپلوڈ کریں
آپ کو آپکے لوگن سے متعلق تفصیلات ای میل کر دی جائیں گی
ایس ایس ڈی پی کی ویب سائیٹ پر دوبارہ جائیں
اور دی گئی معلومت کے مطابق لاگ ان ہوں
اور آن لائن ایڈمیشن ٹیسٹ دیں
اگر آپ ٹیسٹ میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو
آپ کو اگلے مرحلے میں داخل کر دیا جائے گا
اگر آپ ناکام ہو جاتے ہیں تو آپ دو ماہ بعد شروع
ہونے والے اگلے بیج میں دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں
ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کی صورت میں آپ سے
پراسیسنگ فیس کی مد میں ایک معمولی رقم وصول کر کے
موجودہ بیج میں سیٹ کنفرم کر دی جائے گی
اگلے مرحلے میں ایس ایس ڈی پی کی ٹیم ایک بار پھر آپ کے ڈاکومینٹس اور فارم کی حتمی جانچ کرے گی جمع کرائی گئی تمام تر معلومات اورڈاکومینٹس کی تصدیق کے بعد آپ کو ایل ایم ایس تک رسائی مل جائے گی اور اگر مرحلے میں آپ کی درخواست کو رد کر دیا جاتا ہے تو پراسیسنگ فیس آپ کو واپس کر دی جائے گی
ادارے کا ویژن ہے کہ ہر نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ جدید دور کے چینجز کا مقابلہ کر سکیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکیں ۔آج ہی اس پروگرام کا حصہ بنیں آپ کا روشن مستقبل آپ کا منتظر ہے