صحرا سے سٹی آف گولڈ بننے والا دبئی بنا ہوا ہے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ 2024 کے ماہ جنوری کے دوران 1.94 ملین سیاحوں نے دبئی کا وزٹ کیا جن میں یورپی شہری سرفہرست رہے۔ سیاحوں کی یہ تعداد گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ تھی
امارات الیوم کے مطابق دبئی آنے والوں میں مغربی یورپ کے سیاح 19 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہے۔ ان کی تعداد 3لاکھ 69 ہزار تھی۔ جی سی سی ممالک کے سیاح 18 فیصد تھےجن کی تعداد 3لاکھ 41 ہزارتھی۔ روس اور دیگر آزاد ریاستوں اور مشرقی یورپ کےسیاحوں کی تعداد 2لاکھ 85 ہزار رہی جو 15 فیصد ہے۔
جنوبی ایشیا کے سیاحوں کی تعداد 2لاکھ 71 ہزار، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے 2لاکھ 36 ہزار، شمالی و جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے سیاحوں کی تعداد 1لاکھ 87 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ امریکی سیاحوں کی تعداد 1لاکھ 35 ہزار رہی جبکہ افریقہ سے 76 ہزار اور آسٹریلیا سے 41 ہزار سیاح آئے۔
جنوری 2025 کے آخر تک دبئی میں ہوٹلوں کی تعداد 831 تھی جہاں مہمانوں کے لئے1لاکھ 53 ہزار سے ذائد کمرے موجود ہیں۔ ان ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح 84.3 فیصد رہی دبئی میں 168 فائیو سٹار ہوٹلز ہیں جن میں لگژری کمروں کی تعداد 54 ہزار ہے۔ دبئی کے ہوٹلوں کا جنوری 2025 میں یومیہ اوسط کرایہ6 فیصد اضافے کے بعد 683 درھم تک پہنچ گیا ہے