فیملی ڈیٹا جسے آپ فیملی ٹری بھی کہتے ہیں، یعنی میرے خاندان میں کون کون شامل ہے کتنے بھائی بہن کا ندراج کیا ہوا ہے ، کہیں کوئی اضافی نام تو میری فیملی میں شامل نہیں یا کسی کا نام اندراج ہونے سے رہ تو نہیں گیا، یہ سب آپ نادرا کے پاک آئیڈینٹیٹی ایپ سے اپنے موبائل فون پر بہت آسانی سے جان سکتے ہیں اور وہ بھی بغیر کوئی رقم ادا کئے ہوئے ہوئے یعنی بلکل فری
اس کے لئے اپنے موبائل فون پر پاک آئیڈ ینٹیٹی ایپ کو ڈاون لوڈ کریں
یہ پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سے باآسانی مل جائے گی
اسکے بعد سائن کریں اور بنیادی معلومات فراہم کر کے اپنا اکاونٹ بنا لیں
اکاونٹ بنانے کے بعد اب موبائل ایپ پر لاگ ان ہو جائیں
ٹرم اینڈ کنڈیشن کو ایکسیپٹ کریں تو آپ کے سامنے
ایک مین پیج کھل جائے گا
اس پر اپلائی ناو کے آپشن کو کلک کریں
اگلے مرحلے میں پہلے آپشن یعنی ایشویس آف آئیڈینٹیٹی ڈاکومینٹس پر کل ک کریں یہاں دو آپشن آجائیں گے آپ نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ یا ایف آر سی پر کلک کریں
اب نیچے اپنا یا اس شخص کا شناختی کارڈ نمبر درج کریں جسکی فیملی کا ڈیٹا چیک کر نا ہے
اور اسکے بعد اسٹارٹ ایپلیکیشن پر کلک کریں
اگلے مرحلے میں آُ کو فنگر پرنٹ دینے ہونگے
اسکے لئے ویری فائی فنگر پرنٹ پر کلک کریں اور پھر اپنی انگلیاں اسکین کریں اور نیکٹ کا آپشن کلک کریں
اگلے مرحلے میں سامنے آنے والے فارم میں آپ نے ایف آر سی ٹایپ سلیکٹ کرنا ہے
یہان چار آپشن موجود ہیں
اگر آپ بائی برتھ کا آپشن منتخب کر تے ہیں تو آپ کے والدین اور بہن بھائیوں کا تمام ڈیٹا سامنے آئے گا
بائی میرج منتخب کر نے پر آپ اور آپ کےبیوی بچوں کی تفصیل سامنے آئے گی
بائی ایڈاپشن کو سلیکٹ کرنے پر اسکی تفصیل سامنے آےت گی اور اگر آپ بائی آل کا انتخاب کر تے ہیں اس میں آپکے والدین بھائی بہن بیوی بچے سب کی تفصیل سامنے آجائے گی
کوئی ایک آپشن سلیکٹ کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب درج کریں
موبائل نمبر درج کریں اور ایگزکٹو کو سلیکٹ کر لیں
اب یہاں نیچے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی فیس لکھی ہوئی ہے
یہ بات جان لیں کہ یہ طریقہ دراصل ایف آر سی بنانے کا ہے اس لئے فیس بھی درج ہے لیکن چونکہ ہمیں صرف ڈیٹا چیک کرنا ہے اور سرٹیفیکیٹ نہیں بنوانا تو ہم فیس جمع نہیں کریں گے
اسٹارٹ ایپلیکیشن کا آپشن کلک کریں تو
آپ کے سامنے آپ کی فیملی کی تفصیلات سامنے آجائیں گی
آپ یہاں دیکھ لیں کہ کس کس کا نام یہاں درج ہے کوئی مسنگ تو نہیں یا کوئی شخص اضافی تو آپ کی فیملی میں ایڈ نہیں ہے
کسی قسم کی غلطی کی صورت میں نادرا آپفس سے رجوع کریں اور اپنا ریکارڈ درست کروالیں