Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ حکومت کی خواتین کے لئے پنک بائیک اسکیم

سندھ حکومت نے خواتین کو مفت موٹر سائیکل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،  سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق آئیندہ چند ہفتوں میں اسکیم لانچ کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت ہر ماہ میڈیا کے سامنے شفاف طریقے سے قراندازی کے زریعے خواتین میں ای بائیک تقسیم کی جائے گی ۔بائیک حاصل کرنے کے لئے خواتین کے پاس موٹر سائیکل کا لائیسنس ہونا ضروری ہے

قراندازی میں شامل ہونے کے لئے ضروری ہے کہ خاتون اسٹوڈینٹ ہوں ، کوئی کاروبار کرتی ہوں یا کہیں ملازمت کرتی ہوں ۔شرجیل میمن کے مطابق وہ خواتین   جنہیں موٹر سائیکل چلانا نہیں آتی انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کی لیڈی انسٹرکٹر بائیک چلانا سکھائیں گی۔تاہم انہیں بھی موٹر سائیکل چلانے کا لائیسنس حاصل کرنا لازمی ہو گا ۔

قراندازی کے زریعے بائیک حاصل کرنے والی خاتون سات سال تک اس بائیک کو فرخت نہیں کر سکتیں  ہیں ۔شرجیل انعام میمن کے مطابق مختلف مالیت کی الیکٹر ک بائیک باقائدہ ٹینڈر کے زریعے خریدی جائیں گی ۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد خواتین کو مضبوط اور بااختیار بنانا ہے ، یہ پراجیکٹ پیپلز پارٹی کی خواتین کو امپاور کرنے کے ماضی کے منصوبوں کی ہی ایک کڑی ہے

شرجیل میمن نے صوبے میں جلد ہی پنک ٹیکسی بھی لانچ کرنے کا اعلان کیا جسے خواتین ڈرائیور چلائیں گی

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts