کراچی میں 100 سے زائد ڈکیتیوں میں مطلوب ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم ریاست کو پنجاب سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا تھا، ملزم گذری تھانے منتقلی کے دوران پولیس ٹیم کو دھوکا دیکر فرار ہوگیا۔
پولیس نے کہا کہ ساؤتھ زون پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم پنجاب پولیس نے گرفتار کرکے دیا تھا۔ فرار ملزم کے خلاف آخری مقدمہ 3جنوری کو تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے وارداتوں میں ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کے زیورات چوری کیے تھے۔ ملزم کے خلاف پنجاب میں بھی چوری ، ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق غفلت کے مرتکب ایس آئی او گذری شفقت منگی کو معطل کردیا گیا ہے، معاملے کی انکوائری ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن کو دی گئی ہے ۔