الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے مختلف بلدیاتی اداروں میں 603 مخصوص نشستیں خالی ہیں۔ جن میں 500 کے قریب نشستیں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی ہیں ۔ ان خالی نشستوں میں ضلع کونسل ٹائون میونسپل کارپوریشن، میونسپل اور ٹائون کمیٹیوں کی 185 خالی نشستوں میں سے 154 خواجہ سراء کی ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں 418 مخصوص نشستیں خالی ہیں ، جن میں سے 250 سے زائد اقلیتی مخصوص نشستیں ، جبکہ باقی نشستیں دیگر کیٹگریوں کی ہیں .
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق خالی نشستوں کے لئے 20 جنوری کو ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیا، جبکہ 22 سے 24 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور 28 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ شیڈول کے مطابق 31 جنوری تک مسترد یا منظور کاغذات نامزدگی پر اپیل دائر کی جاسکتی ہیں۔ 5 فروری کو امیدوار کی فہرست جاری ہوگی 7 فروری کو پولنگ ہوگی اور 11 فروری کو نتائج جاری کئے جائیں گے۔