جامعہ عثمانیہ شیر شاہ میں مسابقہ تلاوت

جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے شعبہ تعلیم القرآن میں تکمیل قرآن کے موقع پر مسابقہ تلاوت بین الحفاظ کی پروقار تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ تقریب میں مسابقہ تلاوت کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کرام کو جامعہ ہذا کی جانب سے خصوصی نقد انعامات اور نشان عثمانیہ سے نوازا گیا۔ جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے رئیس قاری محمد عثمان اور نگران شعبہ تعلیم القرآن مولانا صاحب الدین عزام نے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے ناظم اعلٰی مولانا عظیم اللہ عثمان کے مطابق شہر کی قدیم و عظیم دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے شعبہ تعلیم القرآن میں 19 حفاظ کرام کی تکمیل قرآن کریم کے موقع پر مسابقہ لہجات بین الحفاظ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

جامعہ عثمانیہ کے صدر مدرس مولانا مفتی عبدالمالک نے قرآن کریم مکمل کرنے والے بچوں کو آخری سورتیں پڑھائیں۔ تقریب سے مہمان خصوصی، امہ ویلفیئر ٹرسٹ سندھ و بلوچستان کے نگران مولانا محمد یوسف رشید نے خطاب کیا۔

مولانا عظیم اللہ عثمان کے مطابق جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے مختلف شعبہ جات : شعبہ تعلیم القرآن، شعبہ تجوید و قرأت، شعبہ درس نظامی، شعبہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم، شعبہ اعدادیات و شعبہ اسکول(مڈل و میٹرک) میں ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے سینکڑوں طلبہ کرام زیر تعلیم ہیں۔ جن کی تعداد تقریبا 860 ہے۔

اب تک آل کراچی و آل سندھ و بلوچستان مقابلوں میں جامعہ عثمانیہ شیرشاہ 6اول پوزیشنیں جبکہ آل پاکستان مسابقہ منظر نگاری میں ملکی سطح پردوسری پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے مختلف شعبہ جات سے اب تک سند فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کرام کی تعداد 24 ہزار سے متجاوز ہے۔ شعبہ تعلیم القرآن سے ناظرہ قرآن کریم مکمل کرنے والے طلبہ کی تعداد 7500 ، قاعدہ مکمل کرنے والے طلبہ کی تعداد تقریبا 13000 اور قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبہ کرام کی تعداد 2400 جبکہ تجوید و قرأت سے 1003 اور درس نظامی مکمل کرنے والے علماء کی تعداد 150 سے متجاوز ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts