فنڈز کی کمی کے باعث پاکستان اے ایف سی ایشین ویمن فٹسال کوالیفائنگ راؤنڈ سے دستبردار

فنڈز کی کمی کے باعث پاکستان اے ایف سی ایشین ویمن فٹسال کوالیفائنگ راؤنڈ سے دستبردار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایف ایف نارمل آزیشن کمیٹی نے انڈونیشیا میں منعقد اے ایف سی ویمن فٹسال کوالیفائر رائونڈ کھیلنے انکار کردیا، نارمل آئزیشن کمیٹی نے اے ایف سی کو اپنے فیصلے سے آگاہ بھی کردیا۔

زرائع کے مطابق ویمن ٹیم کی بیشتر کھلاڑی گزشتہ ایونٹس کے معاوضوں کی آدائیگی کے بغیر ایونٹ میں جانے سے انکاری تھیں اور واجبات کی عدم آدائیگی کے بغیر فٹبال کھلاڑیوں نے آئندہ ایونٹ نا کھیلنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

پی ایف ایف نارمل آئزیشن کمیٹی نے گزشتہ دس ماہ میں چھٹا ایونٹ کھیلنے سے انکار کیا۔ اس سے قبل نارمل آئزیشن کمیٹی نے اے ایف سی مینز ساف ویمن انڈر16، انڈر19، ساف مین انڈر 17انڈر اور انڈر 20 چیمپینز شپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts