Search
Close this search box.
خصوصیت خبریں پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

پاکستان میں قیام امن کیلئے مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی سخت ضرورت ہے،گورنر سندھ و چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے گزشتہ روز ملاقات جس میں پاکستان میں قیام امن،مذہبی ہم آہنگی، رواداری،قومی یکجہتی،منبر و محراب کی اہمیت اور پیغام پاکستان کے فروغ،بین الصوبائی روابط، اتحاد اور امن عامہ کے لئے علماء کرام کے کردار سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی معروف سماجی شخصیات چوہدری بشارت اور ظفر چوہدری بھی ہمراہ تھے۔

گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری نے ہوئے کہا ہے کہ منبرومحراب اُمت مسلمہ اور اسلام کے تحفظ کا عظیم ذریعہ ہے،علماء کرام و آئمہ مساجد منبر ومحراب کے ذریعے انتشار سے پاک پر امن پاکستان کیلئے اپنی آواز کو بلند کریں، اسلام کا عالمگیر پیغام امن،رواداری و محبت ہے،پاکستان کی سلامتی و دفاع کیلئے علماء کرام نے ہمیشہ قوم کو تیا ر رکھا ہے اور آئندہ بھی قوم کو بیدار رکھیں گے، میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آپس میں متحد ہوکر اسلام،وطن اور امن و سلامتی کے دشمنوں اور تخریب کاروں پرکڑی نگاہ رکھیں اور ملک دشمنوں کے تمام تر مذموم عزائم کو خاک میں ملادیں، پاکستان کی سلامتی ہمارے داخلی اتحاد سے مضبوط ہوگی،ہم دشمن طاقتوں کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے پاکستان ہم سب کا سانجہ ملک ہے اس پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں،پاکستان متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گا۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ہمارا پیار وطن پاکستان اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت عظمیٰ ہے،پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل ہوا،آج یقینا ملک دشمن طاقتوں کی نظر پاکستان پر ہے،ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں انتشار اورعدم استحکام پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، دہشت گردی،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت دشمن طاقتوں کا ایجنڈا ہے،دہشت گردی کیلئے پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے،پاکستان میں قیام امن کیلئے مذہبی ہم آہنگی،اتحاد ووحدت اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،ملک پاکستان کو امن چاہیے،اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے گورنر سند ھ محمد کامران ٹیسوری کی خدمات کوسرہاتے ہوئے کہاکہ گورنر سندھ نے عوام الناس کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازوں کو کھولا ہے اور گورنر ہاؤس میں جس طر ح غرباء ومساکین کیلئے قائم کردہ فوڈ پیکج مرکز، نوجوانوں کو آئی ٹی سنٹرکے میدان میں تیار کرنے کا عزم اور تعلیم،ویلفئیر اوردیگر مختلف شعبہ جات کیلئے منصوبوں کا قیام قابل تحسین عمل ہے،پاراچنار مسئلہ کے مستقل حل کیلئے گورنر سندھ کی جاری کاوشیں قابل تحسین ہیں،، تمام علماء کرام خدمت انسانیت کے اس مشن میں آپ کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں