گلگت بلتستان اسمبلی کے منتخب نمائندوں کی مراعات کا جائزہ

گلگت بلتستان اسمبلی کے منتخب نمائندوں کی مراعات قومی اسمبلی، سینیٹ آف پاکستان،آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے مقابلے میں کئی سو فیصد زائد ہیں ، تاہم پنجاب اسمبلی کے حالیہ غیر معمولی اضافے کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی مجموعی طور پر تیسرے نمبر آگئی ہے۔

"ٹائمز آف کراچی”  کی رپورٹ  اور چارٹ میں  وزیراعلیٰ   گلگت بلتستان ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزراء، اپوزیشن لیڈر، مشیر برابر وزیر، پارلیمانی سیکریٹری، ممبران اسمبلی اور  چیئرمین قائمہ کمیٹی کی تنخواہ اور مراعات کے اعدادو شمار شامل ہیں۔

گلگت بلتستان  میں وزیراعلیٰ کا عہدہ سب سے بڑا انتظامی عہدہ ہے۔ عمومی طور پر سب سے پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان کو کتنی تنخواہ اور کیا کیا سرکاری سرکاری مراعات ملتی ہیں؟ اس ضمن میں  گلگت بلتستان ایکٹ 2021ء(تنخواہ، الائونس  اور استحقاق ) میں وزیراعلیٰ  گلگت بلتستان ، وزراء، مشیروں، چیئرمین قائمہ کمیٹیز  ، پارلیمانی سیکریٹریز، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان  اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر  کے استحقاق، تنخواہ اور مراعات کی پوزیشن واضح درج ہے اور یہ ایکٹ 2022ء سے لاگو ہے، یعنی گلگت بلتستان اسمبلی کے منتخب نمائندوں کی مراعات میں آخری بار اضافہ 2021ء میں ہوا۔

 رپورٹ: عبدالجبارناصر  گلگت بلتستان: عوامی نمائندوں کی تنخواہ اور مراعات
اپوزیشن لیڈر چیئرمین  کمیٹی ممبران اسمبلی پارلیمانی سیکریٹری مشیر برابر وزیر صوبائی وزیر ڈپٹی اسپیکر اسپیکر وزیراعلیٰ مراعات نمبر شمار
210,000 140,000 140,000 160,000 210,000 210,000 225,000 250,000 270,000 تنخواہ 1
110,000 70,000 70,000 70,000 110,000 110,000 115,000 130,000 130,000 مہنگائی الائونس 2
100,000 80,000 80,000 80,000 100,000 100,000 110,000 130,000 150,000 (چائے پانی)سیمچوری الائونس 3
2گاڑیاں 15,000 15,000 ۔ 2گاڑیاں 2گاڑیاں 2گاڑیاں 2گاڑیاں سرکاری ٹرانسپورٹ 4
سرکاری 100,000 ۔ 100,000 سرکاری سرکاری سرکاری سرکاری سرکاری پیٹرول 5
90,000 70,000 70,000 70,000 90,000 90,000 90,000 90,000 90,000 رہائش گاہ 6
سرکاری ۔ ۔ ۔ سرکاری سرکاری سرکاری سرکاری سرکاری  سفری الائونس 7
40,000 30,000 30,000 30,000 40,000 40,000 45,000 50,000 50,000 میڈیکل الائونس بمع اہلخانہ 8
بل پر ادائیگی بل پر ادائیگی بل پر ادائیگی بل پر ادائیگی بل پر ادائیگی بل پر ادائیگی بل پر ادائیگی بل پر ادائیگی بل پر ادائیگی خصوصی میڈیکل الائونس  بمع اہلخانہ 9
25,000 20,000 20,000 20,000 25,000 25,000 30,000 40,000 40,000 ٹیلی فون 10
سرکاری 20,000 20,000 20,000 سرکاری سرکاری سرکاری سرکاری سرکاری دفتری اخراجات 11
30,000 20,000 20,000 20,000 30,000 30,000 35,000 50,000 50,000 یوٹیلٹی بلز 12
حسب ضرورت ۔ ۔ ۔ حسب ضرورت حسب ضرورت حسب ضرورت حسب ضرورت حسب ضرورت پروٹوکول سرکاری 13
ذاتی ذاتی ذاتی ذاتی ذاتی ذاتی ذاتی ذاتی ذاتی اہلخانہ سفری  اخراجات 14
605,000 565,000 465,000 570,000 605,000 605,000 650,000 740,000 780,000 کل ماہانہ ۔
مدت میں صرف ایک  بار ۔
200,000 ۔ ۔ ۔ 200,000 200,000 200,000 200,000 200,000  اخراجات 15
50,000 ۔ ۔ ۔ 50,000 50,000 50,000 100,000 100,000 آلات اخراجات 16
10,000,000 10,000,000 10,000,000 10,000,000 10,000,000 10,000,000 10,000,000 10,000,000 10,000,000 موت  کی صورت میں 17
۔ ۔ 200,000 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مفت سفر (سالانہ) 18
دوران اجلاس  یا ڈیوٹی  یا سرکاری سفر ۔
8,000 7,000 7,000 7,000 8,000 8,000 8,000 10,000 10,000 روزانہ  الائونس 19
8,000 7,000 7,000 7,000 8,000 8,000 16,000 10,000 10,000 رہائشی الائونس 20
صوابدیدی فنڈز سالانہ ۔
1,500,000 ۔ ۔ ۔ 1,500,000 1,500,000 5,000,000 5,000,000 صوابدیدی فنڈز سالانہ(تجاویز) 21
ٹائمز آف کراچی نے یہ چارٹ  گلگت بلتستان  اسمبلی کے قوانین کے مطابق  ہر ممکن حد تک احتیاط سے تیار کیا ہے، اگر کوئی غلطی ہے  تو سہواً ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے منتخب نمائندوں کے ملکی اور غیرملکی دوروں اور دیگر بعض مراعات کے حوالے سے بھی قانونی وضاحت موجود ہے۔

گلگت بلتستان ایکٹ 2021ء(تنخواہ، الائونس  اور استحقاق ) کے مطابق وزیراعلیٰ  گلگت بلتستان کو ماہانہ  2لاکھ70 ہزار  روپے تنخواہ، مہنگائی الائونس ایک لاکھ 30 ہزار روپے،  سنچوری الائنس(چائے پانی)  ایک لاکھ 50  ہزار روپے، ضرورت کے مطابق سرکاری ٹرانسپورٹ بمع لا محدود پیٹرول، سرکاری رہائش گاہ یا ماہانہ 90 ہزار روپے، ٹریولنگ سرکاری، روزانہ الائونس 10 ہزار روپے، ٹیلی فون 40 ہزار روپے، یوٹیلیٹی بل50 ہزار روپے، تمام دفتری اخراجات سرکاری،  عام میڈیکل الائونس 50 ہزار روپے اور خصوصی میڈیکل کی ادائیگی بلز پر یا سرکاری ہسپتال میں مفت علاج ، سفری الائنس سرکاری، موت کی صورت میں ایک کروڑ  روپے، اعلیٰ سرکاری گاڑی بمع حسب ضروت  پروٹول (وی آئی پی)اور دیگر ضروری مراعات ہیں۔ مزید یہ کہ  دوروں کے دوران  10 ہزار روپے  رہائشی الائونس ،  سالانہ 50 لاکھ روپے کے صوابدیدی فنڈز ، مدت کے دوران ایک بار اخراجات کی مد میں 2 لاکھ روپے اور دفتری اخراجات کی مد میں ایک لاکھ روپے  ملتے ہیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے  آفس یا کیمپ آفس کے دفتری اخراجات سرکاری ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اپنے ترجمان ، معاونین خصوصی اور کوارڈینٹرز رکھنے کا استحقاق بھی رکھتے ہیں، تاہم ایکٹ میں انکی مراعات کے حوالے واضح درج نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لباس، آرائش، بچوں کے اخراجات ذاتی ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے اہلخانہ کے لئے کوئی پروٹول یا الگ سے مراعات نہیں ہیں تاہم ایک گاڑی گھریلو استعمال کے لئے ہے۔ اندرون و بیرون ملک ہوائی سفر کے  دوران  وزیراعلیٰ گلگت بلتستان  کو دستیاب کلاس کی اجازت ہے ۔ ایکٹ کے مطابق فیملی میں والدین، اہلیہ اور بچے شامل ہیں۔

اسی  طرح ایکٹ میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزراء، اپوزیشن لیڈر، مشیر برابر وزیر، پارلیمانی سیکریٹری، ممبران اسمبلی اور  چیئرمین قائمی کمیٹی  کی تنخواہ اور مراعات کی پوزیشن  بھی واضح  ہے (چارٹ  دیکھیں )۔

اس وقت پاکستان قومی اسمبلی، سینیٹ آف پاکستان، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں کی مراعات کا جائزہ لیا جائے گلگت بلتستان   کے  نمائندے بہتر مراعات حاصل کر رہے ہیں ۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts