Search
Close this search box.
کھیل پاکستان کراچی دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کا جائزہ

پاکستان میں چیمپیئنزٹرافی کے انعقاد کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا تاہم اس سے قبل شیڈول سہ ملکی سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے نیوزی لینڈ کا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔

سیکیورٹی وفد نے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ وفد میں نیوزی لینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے بریڈ روگن اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ اور جنرل مینجر ارشد خان نے وفد کا کا استقبال کیا اور انہیں اسٹیڈیم کا معائنہ کرایا اور سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ وفد نے چمپئنز ٹرافی کے لئے بنائی جانے والی عمارت کا جائزہ لیا۔

وفد نے اس سے قبل لاہور اور راولپنڈی کا بھی دورہ کیا ہے اور وہاں موجود اسٹیڈیمز میں انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ پاکستان میں چیمپیئنزٹرافی سے قبل سہ ملکی سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک شیڈول ہے۔ سیریز میں پاکستان کے ساتھ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں