یو اے ای میں اچھی تنخواہ کے حامل افراد کے لئے خوشخبری ہے کہ اب آپ باآسانی اپنی فیملی کو بھی اپنے پاس بلوا سکتے ہیں
گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمت یا کاروبار کرنے والا شخص جو کم از کم تین ہزار درہم ماہانہ کماتا ہو اور اپنی رہائش رکھتا ہو وہ اپنی فیملی کو بلوا سکتا ہے،
والدین کو اسپانسر کرنے کے لئے کم از کم تنخواہ 10 ہزار درہم ہونے لازمی ہے
ریزیڈنٹ ویزہ کے لئے ضروری دستاویزات
فیملی اسپانسرشپ کے لیے ریذیڈنٹ ویزے کی درخواست دینا ہوتی ہے
ریذیڈنٹ ویزے کے لئے آن لائن یا کسی رجسٹرڈ ٹائپنگ آفس سے ایپلی کیشن فارم حاصل کیا جاسکتا ہے
درخواست فارم کے ساتھ بیوی بچوں کے شناختی کارڈ کی کاپی، میاں بیوی اور بچوں کی تصاویر، ملازمت یا کمپنی کے معاہدے کی کاپی، تنخواہ کا سرٹیفیکیٹ
عربی میں تصدیق شدہ نکاح نامہ یا، کسی مصدقہ مترجم کے زریعے عربی میں درست ترجمے والا نکاح نامہ ، رجسٹرڈ کرایہ داری سرٹیفیکیٹ اور
فیملی کے ہر رکن کے لیے ایمیریٹس آئی ڈی ایپلی کیشن فارم جمع کرانا بھی لازمی ہے۔ اٹھارہ سال اور اِس سے زائد عمر کے تمام افراد کے لیے میڈیکل فٹنس کلیئرنس کرنا ہو گا
ویزاہ پراسیسنگ فیس
ریزیڈینٹ ویزہ فیس مختلف سینٹرز کے زریعہ جمع کرانے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔ عمومی طور پر داخلہ پرمٹ فیس 550 درہم ، فائل اوپنگ چارجز 300 درہم
ایمریٹس آئی ڈی کی دو سال کے لئے قیمت 385 درہم، میڈیکل فٹنس ٹیسٹ فیس 320 درہم اور ویزا اسٹیمپنگ فیس 580 درہم ہیں۔
اگر آپ کا خاندان یو اے ای میں موجود ہے تو ویزے کی حیثیت میں تبدیلی کے لئے اضافی 750 درہم ادا کرنے ہونگے
خلیج ٹائمز کے مطابق رہائشی ویزا کے قانونی پراسس کے دوران فیملی وزٹ ویزے پر یو اے ای میں قیام کر سکتی ہے۔ کسی بھی انٹری پرمٹ پر یواے ای میں داخل ہونے والے 60 دن کے اندر
زیرِکفالت افراد کے رہائشی ویزا کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ مسلمان درخواست گزار دو بیویوں کے لیے بھی درخواست دے سکتا ہے۔
صرف غیر شادی شدہ بیٹیوں کی اسپانسر شپ کی درخواست دی جا سکتی ہے جبکہ پچیس سال سے کم عمر بیٹے یا بیٹوں کو اسپانسر کیا جا سکتا ہے
متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والے بچے کے ریذیڈنٹ ویزا کے لئے پیدائش کے 120 دن کے اندر درخواست دینا ہو گی ورنہ جرمانہ دینا پڑے گا۔
فیملی ریزیڈنسی ویزا عام طور پر اسپانسر کے ویزے سے منسلک ہوتا ہے اور ایک سے تین سال کے عرصے کے لیے جاری کیا جاتاہےویزے کے رینیو کا پراسس نئے ویزے کی درخواست کی طرح ہی ہوگا