آئی فون ایک مہنگا برانڈ اور اسٹائلش ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین کیمرہ اور دیگر خصوصیات کے باعث ہر ایک کی پسند جسے خریدنے کی خواہش ہر ایک دل میں تو ہےلیکن جیب اسکی اجازت نہیں دیتی
اسی لئے لوگ استعمال شدہ آئی فون کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں جو شوق پورا کرنے کےساتھ ساتھ جیب پر بھی بھاری نہیں پڑتا
مارکیٹس میں بعض دکاندار آئی فون کے اصلی پارٹس نکال کر نقلی پارٹس ڈال دیتے بیج اور صارفین سے اصلی کی قیمت وصول کر لیتے ہیں
نتیجا آئی فون کچھ عرصے میں ہی جواب دے جاتا ہے تو پھر خریداری سے قبل اصلی پارٹس کی پہچان کے لئے ان اسٹیپس کو فالو کریں
سب سے پلے سیٹنگ میں جنرل آپشن پر ٹیپ کریں
یہاں پہلے آپشن "اباوٹ” پر کلک کریں۔
اب پیج کو اسکرول کرکے نیچے آئیں
اگر اس صفحہ پر”پارٹس اینڈ سروس” کا آپشن دکھائی دے رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اس آئی فون کے پرزوں میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے لیکن یہ ابھی حتمی نہیں۔
"پارٹس اینڈ سروس” کے آپشن پر کلک کریں اور "اسٹیٹس ” کے آپشن پر جائیں
یہاں، آئی فون آپ کو بتائے گا کہ فون کے پرزے اصلی ہیں یا نہیں،
اگر تبدیل کیے گئے حصے ایپل کمپنی کی جانب سے ہیں،
تو اسٹیٹس کہے گا ” جینیئن” لیکن اگر یہ کوئی دوسرا آپشن دکھاتا ہے جیسا کہ
’Important Display Message ‘ یا ’Important Battery Message‘
تو اس کا مطلب ہے کہ استعمال شدہ پرزے ایپل کمپنی کے نہیں ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق آئی فون کیلئے
"نان جینیئن”اسکرین کا استعمال آپ کے فون کے ملٹی ٹچ اور فیس آئی ڈی آپشن کیلئے مسئلہ بن سکتا ہے،
اسکے علاوہ ناقص ڈسپلے فون کے دوسرے پارٹس کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں
ایپل کمپنی بھی آئی فون کے پارٹس تبدیل کرنے کے لئے صرف منظور شدہ سروس سینٹرز سے ہی رجوع کرنے کی تاکید کرتا ہے