کراچی سے نیو یارک کا سفر ہو گا صرف ڈیڑھ گھنٹے میں

 کراچی سے نیو یارک کا سفر ہو گا صرف ڈیڑھ سے دو گھنٹے میں

جی ہاں یہ خواب نہیں بلکہ حقیقت ہے چین میں مستقبل کے ایسے مسافر طیارے نے کامیاب آزمائشی اڑان بھی بھر لی ہے

یونشینگ نامی یہ طیارہ ممکنہ طور پر 3 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکے گا۔ طیارے کی رفتار آواز کی رفتار سے دوگنا تیز ی سے سفر کرنے والے کونکورڈ طیارے سے بھی دوگنا مذید زیادہ ہوگی۔

چینی کمپنی بیجنگ ٹرانسپورٹیشن نے اس طیارے کو تیار کیا ہے اور اس کے پروٹوٹائپ ماڈل کی کامیاب آزمائش گذشتہ دنوں کی گئی۔ کمپنی کے مطابق طیارے کا جدید ترین ایرو اسپیس ڈیزائن اس کی رفتار بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھنے والا یہ طیارہ 60 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکے گا۔ کمپنی نے طیارے کی 2027 تک طیارے کی کمرشل پرواز کا ہدف طے کیا ہے۔ جسکے بعد کمرشل سپر سونک طیاروں پر سفر کے نئے عہد کا آغاز ہوگا۔ چینی کمپنی کے مطابق سپر سونک طیاروں کو عالمی سطح پر کمرشل پروازوں اور مستقبل میں خلائی سیاحت کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

سپر سونک طیاروں پر کام کرنے والی امریکی کمپنی بھی اسی قسم کے طیارے پر کام کر رہی ہے۔ بوم سپر سونک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو بلیک اسکھول کا کہنا ہے کہ موجودہ عہد رفتار کا ہے اور وہ بھی سپر سونک رفتار کا۔مستقبل میں بوم سپر سونک کا تیار کردہ طیارہ 1300 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے لندن سے نیویارک کا سفر محض ساڑھے 3 گھنٹے میں طے کرسکے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts