Search
Close this search box.
کھیل پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پاکستان چیمپئنزٹرافی کیلئے ہائیبرڈماڈل قبول نہ کرنے پرقائم، ووٹنگ میں کامیابی کیلئے تیاری شروع کردی

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بورڈز سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے انکار کے بعد آئی سی سی کے پاس آخری آپشن ممبر بورڈز کی ووٹنگ ہے اور پاکستان نے ووٹنگ میں کامیابی کے لئے بھی تیاری شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان حکومت اپنے طور پر بھی مختلف ذرائع سے دیگر ممالک کی حکومتوں سے رابطے کرے گی۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہائی برڈ ماڈل کے قبول نہ کرنے کے موقف پر سختی سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا موقف پہنچا دیا ہے، آئی سی سی کے لئے پاکستان اور انڈیا کے بغیر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا ممکن نہیں وارنہ آئی سی سی کو شدید مالی نقصان ہو گا، پاکستان سے اگر ایونٹ شفٹ کیا گیا تو پاکستان قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سخت موقف نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے، مالی معاملات میں نقصان کے اندیشے کی وجہ سے آئی سی سی بحرانی صورتحال سے دوچار ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ ڈیڈ لاک کی وجہ سے چیمپئِنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا جا سکا جبکہ آئی سی سی نے 100 ڈیز ٹو گو کے موقع پر شیڈول کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایا، زرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز پہلے ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چمپئنزٹرافی میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ،افغانستان، ساوتھ افریقہ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں، افغانستان نے 2013میں پاکستان اے کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے ٹیم بھیجی تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی ٹیم آخری بار ایشیا کپ 2008 میں پاکستان آئی تھی جبکہ تمام مہمان کرکٹ بورڈز نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا بھی تھا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں