الیکشن کمیشن نے سندھ کے 18 اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی مختلف کیٹگری کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے تیاری مکمل کرلی ہے، 35 نشستوں کے لئے مختلف جماعتوں اور آزاد 180 امیدواروں کے مابین مقابلہ متوقع ہے، پولنگ 14 نومبر کو ہوگی ،مجموعی طور پر4 لاکھ 63 ہزار 493 ووٹرز کے لئے 290 پولنگ اسٹیشن اور 1039 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، جہاں پر 2 ہزار 658 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ پولنگ کی نگرانی کرےگا۔ ضمنی انتخابات 77 نشستوں کے لئے ہونے تھے جن میں سے 35 پر14 نومبر کو پولنگ ہوگی اور38 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے، جبکہ 3 نشستیں پھر خالی رہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ سندھ کے 26 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکار پور ، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشهر و فیروز ، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میر پور خاص، عمرکوٹ، تھر پارکر، مٹیاری، ٹنڈو الہیار ، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹہ ، ملیر، کورنگی کراچی، کراچی غربی، کراچی جنوبی ، کراچی وسطی اور کیماڑی میں 77 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے۔ جن میں کاغذات نامزدگی 73 نشستوں کے لئے جمع ہوئے، بعدازاں 38 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے، 4 نشستیں کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے یا کاغذات مسترد ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی اور اب 14 نومبر کو 35 نشستوں پر امید واروں کا مقابلہ ہو گا۔
الیکشن کمیشن کی پولنگ اسکیم کے مطابق مجموعی پر پولنگ والی 35 نشستوں میں 4 لاکھ 63 ہزار 493 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے 2 لاکھ 48 ہزار 134 مرد اور 2 لاکھ 15 ہزار 659 خواتین ووٹرز ہیں، جن کے لئے 290 پولنگ اسٹشین اور1039 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 2 ہزار 658 افراد پر مشتمل پولنگ عملہ پولنگ کی نگرانی کرے گا، جن میں سے 290 پریذائیڈنگ افسران، 1039 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران، 1039 پولنگ افسران اور 290 نائب قاصدین شامل ہیں۔
رپورٹ: عبدالجبارناصر | سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات 2024ء | ||||||||
کل عملہ | پولنگ بوتھ | پولنگ اسٹیشن | ووٹ | مقابلہ امیدوار | پولنگ نشستیں | بلامقابلہ نشستیں | کل نشستیں | نام ضلع | نمبر شمار |
30 | 12 | 3 | 3,410 | 3 | 1 | 2 | 3 | جیکب آباد | 1 |
۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | 1 | 1 | کشمور | 2 |
46 | 18 | 5 | 6,903 | 4 | 1 | 6 | 8 | شکار پور | 3 |
16 | 6 | 2 | 1,875 | 3 | 1 | 1 | 2 | لاڑکانہ | 4 |
92 | 34 | 12 | 16,186 | 5 | 2 | ۔ | 2 | قمبر شہداد کوٹ | 5 |
88 | 34 | 10 | 11,273 | 7 | 1 | 1 | 2 | گھوٹکی | 6 |
166 | 63 | 20 | 21,938 | 10 | 2 | ۔ | 2 | سکھر | 7 |
۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | 2 | 2 | خیرپور | 8 |
124 | 48 | 14 | 24,863 | 12 | 3 | 4 | 7 | نوشہرو فیروز | 9 |
244 | 96 | 26 | 38,930 | 18 | 4 | 4 | 8 | شہید بےنظیر آباد | 10 |
۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | 6 | 6 | سانگھڑ | 11 |
۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | 3 | 3 | میرپورخاص | 12 |
۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | 2 | 2 | عمرکوٹ | 13 |
۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | 1 | 1 | تھر پاکر | 14 |
16 | 6 | 2 | 2,047 | 8 | 1 | ۔ | 1 | مٹیاری | 15 |
46 | 18 | 5 | 6,879 | 4 | 2 | ۔ | 2 | ٹنڈو الہ یار | 16 |
136 | 53 | 15 | 21,432 | 20 | 5 | 3 | 11 | حیدرآباد | 17 |
84 | 33 | 9 | 12,266 | 18 | 2 | ۔ | 2 | ٹنڈو محمدخان | 18 |
۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | 1 | 1 | بدین | 19 |
۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | 1 | 1 | ٹھٹھہ | 20 |
160 | 64 | 16 | 23,056 | 10 | 2 | ۔ | 2 | ملیر | 21 |
590 | 236 | 59 | 106,898 | 27 | 3 | ۔ | 3 | کورنگی | 22 |
170 | 68 | 17 | 35,994 | 7 | 1 | ۔ | 1 | کراچی جنوبی | 23 |
16 | 6 | 2 | 2,617 | 5 | 1 | ۔ | 1 | کراچی غربی | 24 |
604 | 232 | 70 | 121,468 | 14 | 2 | ۔ | 2 | کراچی وسطی | 25 |
30 | 12 | 3 | 5,458 | 5 | 1 | ۔ | 1 | کراچی کیماڑی | 26 |
2,658 | 1,039 | 290 | 463,493 | 180 | 35 | 38 | 77 | کل | ۔ |
ٹائمز آف کراچی نے چارٹ الیکشن کمیشن کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ہر ممکن حد تک احتیاط سے تیار کیاہے، اگر کوئی غلطی ہو تو سہواً ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 4 نشستوں پر امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ ملتوی کردی گئی ۔ |
الیکشن کمیشن کے مطابق نے سندھ میں مختلف بلدیاتی اداروں کی مختلف کیٹگری کی 77 خالی نشستوں میں سے 22 یوسی چیئرمین ، 15 وائس چیئرمین ، 29 جنرل وارڈ کونسلرز اور 11 نشستیں ڈسٹرکٹ کونسلرز کی ہیں۔ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہونگے ۔ جن میں سے 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر زکی نشستیں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ بھر میں یہ نشستیں منتخب نمائندوں کے انتقال یا استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں۔
کراچی کے مختلف اضلاع کی 10 خالی نشستوں میں ضلع ملیر کے ملیر ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 9 میں چیئرمین اور ابراہیم حیدری ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 7 میں وارڈ نمبر 4 ، ضلع کورنگی کے کورنگی ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 7 میں وارڈ نمبر 1 ، ماڈل ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 7 میں چیئرمین اورلانڈھی ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 6 میں وائس چیئرمین ، ضلع غربی کے منگھو پیر ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 5 میں وارڈ نمبر4 ، ضلع جنوبی کے صدر ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 13 میں چیئرمین ، ضلع وسطی کے لیاقت آباد ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 7 میں چیئرمین اور گلبر ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 5 میں وائس چیئرمین اور ضلع کیماڑی کے بلدیہ ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 10 میں وارڈ نمبر 4 میں کونسلر کی نشست ہے ۔