Search
Close this search box.
کراچی بلدیات دنیا تازہ ترین خبریں پاکستان

حکومت کراچی کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنا رہی ہے،کینیڈین کراچی میں سرمایہ کاری کریں،ویراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کینڈین ہائی کمشنر مس لیسلی اسکینلن کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ان کی حکومت کراچی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے ذریعے شہر میں رہائشی سہولیات کی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے انفرا اسٹرکچر کو ترقی دے رہی ہے۔ جمعرات (31 اکتوبر) کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں کینیڈا کے اوٹاوا میں ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا میری لوئس حنان اور کینیڈین ہائی کمیشن میں سیاسی، معاشی اور تجارتی کونسلر ڈینیئل ارسنالٹ بھی شریک تھے۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ ان کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوروان اسکینلن نے کہا کہ کراچی بھرپور معاشی مواقع کے ساتھ ایک خوبصورت میگا پولیٹن شہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور میں چلنے والی کینیڈین فوڈ چین اب کراچی میں بھی اپنا فرنچائز کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے زور دے کر کہا کہ کراچی ملک کا تجارتی مرکز ہے۔ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتیں نئے اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے پر کام کر رہی ہیں۔انڈسٹریل ایریاز سمیت شہر کے انفرا اسٹرکچر کو ورلڈ بینک کے کراچی ٹرانفارمیشن پروجیکٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرورگرام کے تحت بہتر کیا جا رہا ہے۔ کھارے پانی کو پینے کا میٹھا پانی بنانے اور گھریلو نکاس کو گھریلو اور صنعتی دونوں مقاصد کےلیے ٹریٹ کرنے پر حکومتی سرمایہ کاری کو اجاگر کیا۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جا رہے ہیں تاکہ ٹریٹڈ سیوریج اور صنعتی فضلہ سمندر میں چھوڑا جائے  ، آبی اور ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ حل کیا جائے۔ حکومت نے ساحلی پٹی پر لاکھوں کی تعداد میں میگروز لگا کر کاربن کریڈٹس حاصل کیے ہیں۔ کیٹی بندر پر ایک اور گہرے سمندر کی بندرگاہ بنانے کا منصوبہ ہے۔

تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے سے متعلق مراد علی شاہ نے بتایا کہ کوئلے سے توانائی حاصل کرنے کےلیے عالمی ماحولیاتی  ضابطوں کی پابندی کی جا رہی ہے جس سے تھر کول ملک میں سستی ترین بجلی کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ بجلی کے نرخ سے متعلق سوال کے جواب میں  مراد علی شاہ نے اسکینلن کو بتایا کہ صنعت کار موجودہ نرخوں سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت بجلی کے نرخ کم کرنے پر کام کر رہی ہے جبکہ سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد میں  ہر  ایک 352 میگاواٹ کے پاور پلانٹ لگا رہی ہے اور بجلی کی ترسیل کےلیے پرائیویٹ شراکت دار تلاش کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کینڈین سرمایہ کاروں کو بجلی کی تقسیم، پانی کے منصوبوں اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے تصدیق کی کہ ان کی کمپنیاں کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے تھر کے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے۔

سیلاب متاثرین کےلیے گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ گھروں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ منصوبہ میں پیش رفت جاری ہے اور 2025 کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ منصوبے سے اکیس لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے سندھ میں اقلیتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں صوبے میں برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل نشستوں پر دو اقلیتی نمائندے منتخب ہوئے ہیں ، ایک صوبائی اسمبلی اور دوسرا رکن قومی اسمبلی ہے جبکہ سندھ کے ڈپٹی اسپیکر بھی مسیحی ہیں۔ سندھ کو مخلوط سماج ہونے پر فخر ہے جہاں تمام عقائد کے افراد پرامن بقائے باہمی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں