Search
Close this search box.
پاکستان خصوصیت

نئے یا استعمال شدہ موبائل فون کی خریداری کے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

انتہائی کم قیمت پر موبائل فون حاصل کریں اکثر اوقات اس طرح کے پرکشش اشتہارات ہماری نظروں سے گزرتے ہیں جس میں کوئی مہنگا فون یا کوئی اور ڈیوائس مارکیٹ ریٹ اور کمپنی کی طے کردی قیمت سے بھی کم قیمت بلکہ بعض اوقات آدھی قیمت پر حاصل کرنے کی آفر دی جاتی ہے ساتھ ہی کسی غیر معروف ادارے کی وارنٹی کی پیشکش بھی کی جاتی ہے۔
تاہم ایسے کسی بھی اشتہار کے زریعے موبائل فون یا کسی اور ڈیوائس کی خریداری ہمارے لئے مصیبت بھی بن سکتی ہے۔

تو پھر یہ سوال زہن میں ضرور آتا ہے کہ موبائل فون کی خریداری کے وقت کن باتوں کا دھیان رکھیں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے موبائل فون کی خریداری کے وقت احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیتا ہے اور مشکوک طور پر کم قیمت یا بغیر وارنٹی کے مہنگے موبائل فونز خریدنے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتا ہے ۔
پی ٹی اے کی ایڈوائس کے مطابق ہمیشہ باکس پیک مستند وارنٹی والا موبائل فون ہی خریدنا چاہیے ۔
آن لائن خریداری کرتے وقت قابل اعتماد پلیٹ فارمز کا انتخاب بھی ضروری ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق خریدار کے لئے ضروری ہے کہ وہ دکاندار کے سامنے باکس پر پی ٹی اے کے اسٹیمپ کو چیک کرے اور آئی ایم ای آئی نمبر کی موجودگی کو بھی یقینی بنائے۔

ساتھ ہی یہ بھی چیک کرے کہ ڈبے پر درج اور موبائل فون پر پرنٹ آئی ایم ای آئی نمبر ایک جیسے ہیں یانہیں ۔

کسی بھی موبائل فون کی تصدیق پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی کی جاسکتی ہے ۔اسکے علاوہ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر بھیج کر ایس ایم ایس کے زریعے بھی اسکے درست ہونے کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کا ایک اور طریقہ ڈی وی ایس ایپ ہے جو پلے اسٹور اور ایپ اسٹور دونوں پر دستیاب ہے۔

ان تمام طریقوں سے چیک کرنے کے نتیجے میں اگر کو ئی شکایت سامنے آتی ہے تو آپ متعلقہ دکاندار سے ضرور رابطہ کریں اور ایف آئی اے کو بھی رپورٹ کریں۔

ان طریقوں پر عمل درآمد کر کے آپ نہ صرف کسی ممکنہ پریشانی سے بچ سکتے ہیں بلکہ اپنا قیمتی سرمایہ بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ورنہ زرا سی لالچ آپ کے موبائل فون کی بندش کے ساتھ ساتھ آپ کو کسی قانونی پیچیدگی اور دیگر مسائل سے بھی دوچار کر سکتی ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں