Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یہ وقت کبھی نہیں آئے گا اور اگر آیا تو بابر احترام میں آپکا اوور میڈن کھیل جائے گا، بابراعظم کے والد کا محمدآصف کے بیان پر ردعمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمداعظم سے متعلق سابق فاسٹ باؤلر محمدآصف کی جانب سے دئے گئے بیان پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ محمد آصف سے متعلق ایک طویل پیغام دیا جس میں انکا کہنا تھا کہ ’بابر جب انڈر 16 کا ورلڈ کپ کھیل کہ آیا تو ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ کے ساتھ ایک کلب  اسکول آف کرکٹ ہوا کرتا تھا اُس کلب کے ساتھ بابر کے کلب کا میچ ہوا۔

دوسری طرف سے اُس وقت محمد آصف کم بیک کی تیاریاں کر رہےتھے وہ یہ میچ کھیلے بابر اوپن کرتا تھا محمد آصف نے اٹیک کیا بابر نے اُس میچ میں 84 کیا اور آصف نے ہی اُسے آؤٹ کیا۔

خیر اننگ ختم ہوئی بابر بڑا دل برداشتہ باہر آیا میرے استفسار پر بتایا کہ آصف بھائی نے بہت بُرا بھلا کہا میں نے اُس کو تسلی دی کہا تم نے بھی تو اُن کو 11 چوکے مارے ہیں خیر بات یہاں ختم  ہوئی‘۔

اعظم صدیقی نے مزید بتایا کہ محترم منصور رانا نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل کی طرف سے کھیلنے میں مدد کی نیشنل اکیڈمی میں بابر کا ٹرائل ہورہا تھا محمد آصف آئے تو ٹرائل شروع بھی  نہیں ہوا تھا، اس وقت بابر نے پیڈ کیے ہوئے تھے دیکھ کر کہا اوئے چھوٹو کدھر؟

بابر نے بتایا  آصف بھائی بینک کے ٹرائل ہیں اُسی وقت وہ بینک انتظامیہ کے پاس گئے اور بڑے سخت لہجے میں کہا اس کا کیا ٹرائل لےرہو ہو اس نے مجھے مارمار تھکا دیا تھا، 11 چوک مارے ہیں لکھو اس کا نام اور بینک میں رکھو یہ تمھارے بڑے کام آئے گا۔

 
 
 

 
 
View this post on Instagram

 
 
 
 

 
 

 
 
 

 
 

A post shared by Azam Siddique (@azam.siddique65)

کپتان کے والد نے مزید بتایا کہ  بابر کو  16800 جو پہلی سیلری ملی اس نے بابر کو آگے بڑھنے میں مدد کی، اول تو یہ وقت کبھی نہیں آئے گا اگر آ بھی گیا تو بابر احترام کی وجہ سے ہر صورت آپ کا اوور میڈن کھیل جائے گا آپ کی بر وقت گواہی ہمارے بڑے کام آئی۔

 اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’عوام سے درخواست ہے کہ محمد آصف کے بارے میں بابر کے حوالہ سے کوئی الٹی سیدھی بات نہ کریں‘۔

واضح رہے محمدآصف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے بابراعظم کو صرف 2 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹرائلز میں منتخب کیا تھا، آپ ان کے والد ( اعظم صدیقی) سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل ٹرائلز میں منتخب کیا تھا۔

 بابر ملک کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں لیکن وہ ڈاٹ بولز بہت زیادہ کھیلتے ہیں اور رضوان پر پریشر بڑھاتے ہیں، میں آج بھی ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کو میڈن اوور کروا سکتا ہوں، اگر آپ بابر کو اچھی گیندیں کروائیں تو وہ ہٹ نہیں کر سکتا۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts