یکم مئی سے پیٹرول 4 سے 5 روپے اور ڈیزل 8 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مئی سے کمی کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ وزیرخزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ درآمدی پریمیم اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا گرنا ہے۔

قیمتوں میں کمی کی صورت میں پیٹرول کی قیمت کم ہوکر 293.94 روپے فی لیٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو کر 193.8 روپے سے 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپے کم ہوکر 174.34 روپے سے 168.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے فی الحال سمری نہیں بھیجی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزیرخزانہ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts