پاکستان کی ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ یوٹیوبر نادر علی کو انکے سوالات پر مزید ہراساں نہ کریں۔ سنیتا مارشل نے سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انسٹاگرام پر جاری پیغام میں سنیتا نے کہا مجھے سپورٹ کرنے کے لیے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، میں آپ سب سے یہ بھی درخواست کروں گی کہ برائے مہربانی انٹرویو لینے والے کو مزید ہراساں نہ کریں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا میں شو کے تمام میزبانوں جو انٹرویو لیتے ہیں، انہیں کہنا چاہوں گی کہ برائے مہربانی مستقبل میں اس قسم کے ذاتی نوعیت کے سوالات مت کیجیے گا۔
واضح رہے چند روز قبل اداکارہ سنیتا مارشل نے نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی۔ جس میں نادر علی نے اداکارہ سے بچوں کے مذہب سے متعلق پوچھا اورپھر سنیتا مارشل سے مذہب تبدیل کرنے کا سوال کیا۔
“Musalman hona aap ki choice hy, Allah aap ko hidayat day” 🙄 pic.twitter.com/sKTE7ZWIHt
— I b r a h e e m (@Ibraheeeeem92) June 19, 2023
بعدازاں نادر نے کہا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور مسلسل اس قسم کے سوالات کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث اداکارہ انتہائی غیر آرام دہ صورتحال میں نظر آئیں۔