یوٹیلیٹی اسٹورز پر تیل اور گھی کی قیمتوں میں 200 روپے سے زائد کا اضافہ

پاکستان میں مہنگائی کا طوفان شدت اختیار کرگیا۔ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے، مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک کر دی گئی اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ریٹیل مارکیٹ میں برانڈڈ گھی اور تیل اب بھی 540 روپے سے 560 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts