ہیرو ایشیا ایوارڈ، پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی کے نام

کراچی:عالمی شہرت یافتہ خواجہ سرا نایاب علی نے ہیرو ایشیا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

نایاب علی کو ہیرو ایشیا ایوارڈ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق کے لیے خدمات انجام دینے پر دیا گیا، ایوارڈ دینے کی تقریب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئی۔

ایوارڈ کے لیے انڈیا، بنگلا دیش، نیپال، انڈونیشیا، فلپائن اور بھوٹان سمیت تمام ایشیائی ممالک سے 250 ٹرانس جینڈر افراد کو نامزد کیا گیا تاہم یہ ایوارڈ پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی کے حصہ میں آیا۔

نایاب علی اس سے پہلے رواں سال فروری میں آئرلینڈ حکومت اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مشترکہ انٹرنشینل گالاز ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں، انہیں یہ ایوارڈ آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں دیا گیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts