ہوٹل مالکان کا مری میں پھنسے سیاحوں کو مفت رہایٸش دینے کا اعلان

مری میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ہوٹل مالکان بھی سرگرم ہوگئے۔ ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے جنرل سیکریٹری راجہ یاسرعباسی نے تمام پھنسے ہوئے سیاحوں کو ہوٹلوں میں مفت رہائش اور خوراک دینے کا اعلان کیا ہے۔ راجہ یاسرعباسی کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے اگر برفباری کی یہی صورتحال رہتی ہے تو سیاح ہوٹل میں مفت میں رہائش کرسکتے ہیں اور انکے کھانے کا انتظام بھی کردیا گیا ہے۔ راجہ یاسرعباسی نے مزید بتایا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن اور سیٹیزن فورم کے افراد سڑکوں پر موجود ہیں اور گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو میوہ جات اور کمبل بھی تقسیم کئے گئے ہیں لیکن انکی پہلی ترجیح تمام پھنسے ہوئے سیاحوں کو ہوٹلوں تک لانا ہے تاکہ انہیں محفوظ مقام مہیا کیا جاسکے۔

راجہ یاسرعباسی نے مری میں اموات کو محکمانہ اور انتظامی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف دس کلومیٹر کے ایریا میں اموات ہوئی ہیں اگر حکومت کا ریسکیو عملہ موجود ہوتا تو لوگوں کو باحفاظت نکالا جاسکتا تھا۔ انہیں افسوس ہے کہ ٹریفک میں پھنس کے اے ایس آئی اسلام پولیس اور دیگر عام افراد کی جانیں چلی گئیں۔ وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام افراد کو ریسیکو کرنے کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts