ہونڈا کمپنی سال 2023 میں مسلسل چوتھی مرتبہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا ذمہ دار ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کو قرار دیاگیا ہے
تفصیلات کے مطابق ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پانچ ہزار سے 15 ہزار روپے تک اضافہ کر دیاہے جس کا اطلاق یکم مئی سے ہو گیا ہے۔
موٹر سائیکل سی ڈی 70 کی قیمت میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے مقرر کر دی گئی ہے ، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی پانچ ہزار اضافے کے بعد ایک لاکھ 64 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ۔
موٹر سائیکل ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 7 ہزار اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 900 سے بڑھا کر 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے کر دی گئی ہے ۔
ہونڈا 125 سپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت دو لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح سی بی 125 ایف 15 ہزار اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 900 ، سی بی 150 ایف 15 ہزار اضافے کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 900 ، سی بی 150 ایف ایس ای 4 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی ہو گئی ہے ۔