Search
Close this search box.

ہمارے ہاتھ کا بنا ہوا شہر چل رہا ہے، کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ایک بار پر متحدہ قومی موومنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مصطفیٰ کمال نے شہر کی بہتری کیلئے کراچی والوں کو اپنا چوکیدار بدلنے کا مشورہ دیا۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال  نے کہا کہ دنیا بھر میں ادارے لوکل گورنمنٹ کے ماتحت کیے جاتے ہیں لیکن یہاں لوکل گورنمنٹ کے پاس اختیارات ہی نہیں ہوتے۔

یہ ملک آٹو پر چل رہا ہے، ایسے میں کراچی کی کس کو فکر ہے، ایم کیو ایم پہلے بھی حکومت میں تھی آج بھی ہے، اللہ تعالیٰ نے آخری بار ہم سے اس شہر کا کام لیا تھا، ہم دوبارہ اس شہر کو اچھا بنا سکتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ کا بنا ہوا شہر ہی چل رہا ہے، کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں کیونکہ جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کراچی میں بارش کی تباہ کاریوں پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، نالوں کی صفائی بارش شروع ہونے کے بعد شروع نہیں کی جاتی جبکہ 80 فیصد کراچی کا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں