ہاکس بے ساحل پر سیر و تفریح کی غرض سے آنے والے ایک خاندان کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے ہاکس بے میں ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گیا۔
ریسکیو حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی آپریشن شروع کیا اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی مدد سے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی۔
نوجوان کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ حسن ولد آصف کے نام سے ہوئی ہے ۔ لاش معمول کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائے گی۔