گیس فیلڈ کی سالانہ مینٹیننس، کراچی میں 12 سے 27 اگست تک سپلائی میں کمی ہوگی، ایس ایس جی سی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں میں 12 سے 27 اگست تک گیس کی سپلائی میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان کے مطابق مینٹیننس کے باعث کنڑ پاساکھی گیس فیلڈ کی سالانہ بندش ہو گی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اوجی ڈی سی ایل نے کنڑ پاساکھی گیس فیلڈ کیلئے مینٹیننس پلان جاری کیا ہے۔ گیس فیلڈکی 16دنوں کے لیے 3 مراحل میں مینٹیننس کی جائےگی۔

ترجمان کے مطابق 8 دن کیلئے گیس کامکمل شٹ ڈاؤن بھی ہوگا۔ 4 دنوں کے2 جزوی گیس شٹ ڈاؤن ہوں گے۔ مکمل شٹ ڈاؤن میں107ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہو گا۔ 

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق جزوی شٹ ڈاؤنز میں 50ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہو گا۔ گیس کی سپلائی میں کمی سے گھریلو، کمرشل، انڈسٹری، کیپٹو پاور شدید متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس ذخائر میں مسلسل کمی سےطلب اور رسد کا فرق پہلے ہی متاثر ہے۔ مینٹیننس سے لائنوں کےآخری حدود پر واقع صارفین کو زیادہ دباؤ کا سامنا ہو گا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ سندھ اور بلوچستان کے تمام صارفین کو کمپنی کی جانب سے تمام صورتحال سے وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts