کراچی:گوگل نے پاکستان میں سال 2020 میں ٹرینڈنگ سرچز کی رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستانیوں نے ماروی سرمد، عظمیٰ خان اور ترکش ڈرامہ ارطغرل کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔
گوگل پاکستان کی رپورٹ کےمطابق ٹرینڈنگ سرچز میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلے نمبر پررہا جبکہ کورونا وائرس کےحوالے سرچ کرنے والے دوسرے نمبر پر رہے۔
شخصیات میں پاکستانیوں نے ماروی سرمد کوسب سے تلاش کیا، عظمیٰ خان دوسرے نمبر پر رہیں، جبکہ امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن تیسرے نمبر پر رہے
فلم اور ڈرامہ دیکھنے کے شوقین افراد نے ترکش ڈرامہ ارطغرل کو سب سے زیادہ سرچ کیا جبکہ نجی ٹی وی کا ڈرامہ "میرے پاس تم ہو” دوسرے نمبر پر رہا