گورنرہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے والوں کا جامعہ کراچی سے آئی ٹی کا سرٹیفکٹ دیا جائے گا، گورنرسندھ نے وائس چانسلر کو خط لکھ دیا

گورنر ہاؤس کراچی میں گزشتہ دنوں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورس کرنے والے 50 ہزار طلبہ وطالبات کو کراچی کی سب سے معتبر جامعہ کراچی سے آئی ٹی کا سرٹیفکٹ دیا جائے گا۔ 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے آئی ٹی کورسز کو جامعہ کراچی سے الحاق کے لیے وائس چانسلر کو خط لکھ دیا ہے جب کہ وی سی نے بھی کورسز کا مکمل سلیبس منگوا کر سنڈیکٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

سنڈیکٹ سے منظوری کے بعد 50 ہزار طلبہ وطالبات کو جامعہ کراچی سے ایک سال کا آئی ٹی ڈپلومہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بچوں کیلیے آئی ٹی یونیورسٹی بنانا اور اب سرٹیفکیٹ دلوانا بڑا خواب تھا۔ جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دکھایا اور یہی میری کامیابی ہے۔

واضح رہے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے شہر قائد کے 50 ہزار طلبہ وطالبات کو گورنر ہاؤس میں گزشتہ دنوں آئی ٹی کورس کرائے گئے تھے۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts