گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے پروٹوکول میں شامل افسر موبائل سے گرکر زخمی

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں دورے کے بعد روانگی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گورنرسندھ کے پروٹوکول میں شامل افسر موبائل سے گرکرزخمی ہوگیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بہادر آباد سے روانگی کے دوران پولیس موبائل میں سوار پروٹوکول افسر گرکر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی پروٹوکول افسرکو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے اسکواڈ میں شامل افسر یاسرکے چہرے اور ٹانگ پر زخم آئے ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ پولیس موبائل کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts