Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپرلیگ سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی کامیابی کے ساتھ ایک اور بڑی خوشی مل گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کا ہر موقع پر حوصلہ بلند رکھنے والے ٹیم کے مینٹور اور ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر ویوین رچرڈز کراچی پہنچ گئے۔

 

کورونا پروٹوکولز کے مطابق ویوین رچرڈز تین دن تک آئسولیشن میں رہیں گے اور پھر بائیو سیکیورببل میں کوئٹہ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ ویوین رچرڈز نے کراچی پہنچنے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ دوبارہ پاکستان آنے کی بہت خوشی ہے۔

 

کوئٹہ ٹیم کا پی ایس ایل سیون میں آغاز اچھا ہے۔ جیت ہمیشہ اہم ہوتی ہے۔ وہ پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کے لئے بے چین ہیں۔

 

واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کے خلاف اپنے پہلے میچ میں شکست ہوئی لیکن اسکے بعد کراچی کنگز کے خلاف میچ میں گلیڈی ایٹرز نے کم بیک کیا اور باآسانی 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts