گلگت بلتستان الیکشن، آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری

گلگت :گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 19 حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج موصول ہوگئے جس میں اب تک آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری ہے۔

غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 7 نشستوں پر آزادامیدوار، 6 پر پی ٹی آئی، 4 پر پیپلزپارٹی، ایک پر مسلم لیگ (ن) اور ایک پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کامیاب ہوئےہیں  جب کہ 4 حلقوں کےمکمل نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

جی بی اے 1، گلگت 1 میں پی پی کے امجد حسین 11 ہزار 178 ووٹ لےکرکامیاب رہے اور یہاں سے آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی اے 2 گلگت2  سے پی پی کے جمیل احمد 6848 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے فتح اللہ 6229 ووٹ لے کر دوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے4 نگر 1 سے پی پی کے امجد حسین 6104 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور تحریک اسلامی کے محمد ایوب وزیری 5606 ووٹ لے کردوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے5  نگر 2 سے آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں جاوید علی 2443 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور دوسرے آزاد امیدوار ذوالفقار علی 2122 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر آئے۔

جی بی اے 6 ہنزہ سے پی ٹی آئی کے عبیداللہ 5624 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے اور آزاد امیدوار نور محمد4584 ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپر رہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts