گلشن اقبال کے قریب کچی آبادی میں آتشزدگی، 4 بہن بھائی سمیت 5 بچے جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شانتی نگر کے قریب واقع کچی آبادی کی جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ کے نتیجہ میں پانچ بچے جاں بحق ہوگئے جس میں چار کم سن بہن بھائی بھی شامل ہیں۔

 

ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال کےدرمیان ہیں، مرنے والوں میں 2 بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں۔ مرنے والوں میں 12 سالہ صائمہ، 11 سالہ فرحان، 9 سالہ کامران، 8 سالہ طیبہ اور 4 سالہ زیبا شامل ہیں۔

 

 آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا اورآتشزدگی کے نتیجے میں پانچ جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

 

پولیس کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے وقت بچے جھونپڑی میں موجود تھے اور ان کے والدین کام پر گئے تھے۔ متاثرہ خاندانوں کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، بچوں کی میتیں آج رحیم یار خان روانہ کی جائیں گی۔

 

یاد رہے گذشتہ سال کراچی میں معاوضے کی خاطر تین ہٹی پر درجنوں جھونپڑیوں کو آگ لگانے کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نے بتایا لیاری ندی ہندو پاڑہ بستی کے 4 نوجوانوں نے آگ لگائی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts