گلشن اقبال میں گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ نے واٹربورڈ پر 6 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کا دعوٰی دائر کردیا

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 6 سالہ بچے کی والدہ نے واٹر بورڈ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ 6 سالہ ابیان گزشتہ برس 13 ڈی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں کھلے مین ہول میں گرنے والے 6 سالہ بچے ابیان کی والدہ عدالت پہنچ گئیں اور انہوں نے واٹر بورڈ کے خلاف 6 کروڑ 2 لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

بچے کی والدہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا بچے کی موت واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس بی) اور کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی غلفت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اون ہائٹس کے رہائشیوں نے پہلے ہی گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے خلاف صوبائی محتسب کے پاس درخواست دائر کر رکھی ہے اور اب پھر اداروں کی غفلت کے باعث ایک معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

واضح رہے کہ 6 سالہ ابیان 6 مئی 2023 کو گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts