ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں واقع ویمن اسپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح کردیا۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کا ویمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
خواتین کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں۔ کھیلوں کی سہولتوں سے نوجوان صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ کے ایم سی ویمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کو خواتین کے کھیلوں کا مرکز بنائیں گے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی ، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے مشیر برائے قانون اور ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے نئے بیڈمنٹن کورٹ میں نمائشی میچ بھی دیکھا۔