سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے 404 پلاٹوں پر غیرقانونی قبضہ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے گزشتہ فیصلہ پر عملدآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔
گلستان جوہر بلاک 10 کے 404 پلاٹوں پر غیرقانونی قبضہ سے متعلق سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی ، کراچی ڈویلمپنٹ اتھارٹی اور دیگر کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کمشنر کراچی، ڈی جی کے ڈی اے، دیگر اسٹیک ہولڈرز کو تین روز میں اجلاس منعقد کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر پلاٹوں کو خالی کرنے سے متعلق جامع پلان طلب کیا تھا
عدالت نے 30 روز میں قابضین سے قبضہ ختم کراکر زمین واگزار کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کے باوجود لینڈ مافیا باز نہیں آرہے، کے ڈی اے سمیت متعلقہ اداروں کا کوئی افسر بات سننے کو تیار نہیں۔
عدالت نے متعلقہ حکام سے گزشتہ فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔