گلبرک چورنگی پرسڑک کی ازسر نو تعمیر کا سنگ بنیاد، بلاول بھٹو باتیں نہیں کام کریں گے، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گلبرک چورنگی پرسڑک کی ازسر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میری طرف سے تمام جمہوریت پسندوں اور عوام کو پرانا پاکستان مبارک ہو۔


مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا وعدہ ہے کہ باتیں نہیں کام کریں گے۔تبدیلی باتوں سے نہیں کام کرنے سے آتی ہے، نئی حکومت سندھ کے معاملات میں سنجیدگی لے گی۔گلبرک میں جس سڑک کا ازسر نو تعمیر کررہے ہیں یہ ڈسٹرکٹ سینٹر ل کا حصہ ہے، سندھ حکومت نے اس سڑک کی تعمیر نو شروع کردی ہے۔


پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ 45 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ سڑک 30 جون سے قبل مکمل کریں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں پارکس اور لوگوں کے لیے سیاحتی مقامات بحال کررہے ہیں، شہر کے مختلف انڈر پاسز کو بھی بحال کررہے ہیں، کئی انڈر پاسز کی تعمیر مکمل کرچکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مل بیٹھ کر عوام کو ریلیف دینے کے عمل کا آغاز کرینگے، لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ذمہ داری نئی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ عمران  خان کو احساس ہوگیا ہے کہ بات کرنا آسان اور کام کرنا مشکل ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts