کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مبینہ ٹارگٹ کلر شاہین بہاری کے نام سے کی گئی ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے گرفتاری کے خوف سے خود کشی کی ہے۔
اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق شہید اے ایس آئی اکرم خان کی ٹارگٹ کلنگ 28 اگست کو کی گئی تھی، ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری تھی، پولیس مسلسل ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھی۔
ملزم کے ساتھی آصف بھایا کو چند روز قبل رینجرز اور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
پولیس کو جائے وقوع سے ایک پستول اورخود کشی سے پہلے لکھا گیا خط بھی ملا ہے۔
پولیس کے مطابق خط میں شاہین بہاری نے لکھا ہے کہ وہ پولیس چھاپوں سے پریشان و تنگ ہو کر خود کشی کررہا ہے۔